Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیاحت کے فروع اور مسائل کے حل کے حوالے سے پشاور میں چترال سمپوزیم کا انعقاد 

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں سیاحت کے فروع اور مسائل کے حل کے حوالے سے پشاور میں چترال سمپوزیم کا انعقاد

چترال سمپوزیم کا مقصد سیاحت کو اجاگر کرنا اور مسائل کا خاتمہ ہے، فیروز جمال شاہ
چترال میں آنے والے سیاحوں کیلئے کسی رکاوٹ یا این او سی کی شرط نہیں، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومتی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، مقررین کاچترال سمپوزیم تقریب سے خطاب
چترال سمپوزیم میں چترال کی سیاحت سے متعلق پیش آنے والے مسائل پیش کئے گئے، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نورولی خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز)صوبائی نگراں وزیر سیاحت و ثقاف اور اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہاکہ آج کے اس سمپوزیم نے اسٹیک ہولڈرز کو  اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج، محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا، ٹورازم اینڈ کلچر اتھارٹی اور فرنٹیئر کورنارتھ کے تعاون سے پشاور میں منعقدہ چترال ٹورازم سمپوزیم کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کورنارتھ میجر جنرل نورولی خان تھے۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت مطہر زیب، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، ڈپٹی کمشنر چترال عمران خان یوسفزئی، مقصود الملک چیئرمین پیٹو، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا،حکومتی عہدیداران، چترال سے تعلق رکھنے والے ہوٹل انڈسٹریز اورٹورآپریٹرزکے عہدیداران، مختلف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، وادی کیلاش سے وابستہ مردو خواتین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہاکہ اس تقریب کا اہتمام چترال کی بھرپور ثقافت کی نمائش اور سیاحت سے متعلق پیش آنے والے مسائل سے متعلق کیا گیا۔ چترال کیلاش سمیت منفرد ثقافت سے بھرپور خطہ ہے جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور دیگر مقررین نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی آگاہی کے بعد چترال کے پسماندہ علاقوں میں بھی تجارت کو فروغ ملے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چترال میں آنے والے سیاحوں کیلئے کسی رکاوٹ یا این او سی کی شرط نہیں، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔چترال میں سیاحوں اور سیاحت سے منسلک ٹوور آپریٹرز، ہوٹل انڈسٹری کے عہدیداران اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے اپنے مسائل پرتفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مسائل پیش کئے جس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت مطہر زیب نے بات کرتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی سیاحوں کیلئے جو مسائل درپیش ہیں اس کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں جس سے آپ کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔چترال کی خواتین کیلئے ان کی دستکاری اشیاء کیلئے ٹورازم پورٹل بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی گھروں میں بنی دستکاری اشیاء اس پورٹل کے ذریعے باآسانی فروخت کر سکیں۔تقریب میں دو گھنٹوں پر مشتمل بحث و مباحثہ کا سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے نہ صرف مسائل پیش کئے بلکہ ان کے حل کیلئے تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔چترال ٹورازم سمپوزیم میں وادی چترال اور کیلاش کی ثقافت سے متعلق ثقافتی سٹالز بھی سجائے گئے تھے جس میں چترالی اور ثقافتی اشیاء سجائی گئی تھیں۔ تقریب کے آخر میں شرکاء میں اعزازی شیلڈ اور سوینئر پیش کئے گئے۔تقریب سے شہزادہ سراج الملک، سید گل کالاش ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ بعد میں سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا۔ جس میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ چترال میں سیاحت کو اگر حکومت ترقی دینا چاہتی ہے تو سب سے پہلے وہاں کی سڑکوں کو ٹھیک کریں، مائننگ اور منرل میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے، ہوٹل انڈسٹری کی بنیادی ضروریات کو پوراکیا جائے، ساتھ مقامی اخبارات کو اشتہارات میں حصہ دیا جائے۔

chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 10 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 9 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 8 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 8 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 7 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 6 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 6 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 5 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 5 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 4 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 3 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 24 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 15 chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar 16

chitraltimes chitral symposium organized by kpcta peshawar event manager


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82942