Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں دفعہ 144 کی نفاذ کے باوجود بازارمیں لوگوں کا رش کم نہیں‌ہوا،حکام نوٹس لیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو ان کے گھروں میں رہنے پر مجبور کرنےکے لیے دفعہ 144کی نفاذ،سرکادی دفاتر، سکولوں،مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا خاطر خواہ اثر دیکھنے میں نہیں آرہا۔ بازاروں میں لوگوں کا رش پہلے کی طرح ہے جس کا اندازہ جمعہ المبارک کی نماز کے وقت ہوا جب شاہی مسجد سمیت شہر کے دیگر مساجد کے اجتماعات کے حجم میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ شاہی مسجد میں تمام صفیں معمول کے مطابق بھرگئےجو اس بات کی نشاندھی کرتاہے کہ شائد ہی کوئی حکومتی اپیل پر کان دھرکر گھر بیٹھ گیا ہو۔ دریں اثناء پشاور اور اسلام آباد سے چترالیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی پر عملدرآمد میں صوبائی حکومت ناکام ہے۔ ان حالات میں اہالیان چترال کا اس مہلک وائرس کی چترال میں بھی حملہ آور ہونے حدشے کا اظہارِ کرنا قدرتی بات ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتطامیہ سے پرزوراپیل کی ہے کہ ان بیکاربازاروں‌میں گھومنے والوں‌کو لگام دیا جائےاوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگردفعہ 144کے نفاذ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
33540