Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا، ریجنل پولیس آفیسر نے افتتاح کردیا 

شیئر کریں:

چترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا، ریجنل پولیس آفیسر نے افتتاح کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں خودکشی کی رجحان میں کمی لانے کے لئے لویر پولیس نے پریونٹیو ڈیسک قائم کردیا جس کے تحت اس معاشرتی مسئلے کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگہی پھیلانے اور اس منفی ذہنی کیفیت میں مبتلا افراد کے لئے کونسلنگ کئے جائیں گے۔ ڈیسک کاباقاعدہ افتتاح ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کی جوکہ زرگراندہ روڈ پر واقع خدمت مرکز میں قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ نے کہاکہ چترال میں خودکشی کا رجحان عروج کی طرف جارہی ہے جس کے اسبا ب میں گھریلو ناچاقی،ہراسگی، بے روزگاری، سوشل میڈیا کا غلط استعمال، مرضی کے خلاف شادی، بلیک میلنگ اور امتحانات میں کم نمبر آنا شامل ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ یہ ایک ذہنی کیفیت ہے جس میں سمجھ بوجھ کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے اور اس لمحے میں انسان خودکشی کا ارتکاب کرتا ہے لیکن اس خاص کیفیت کے گزرنے پر انسان دوبارہ معمول پر آجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے suicide preventive deskمتعارف کیا گیا ہے جس میں مردوخواتین پولیس افیسر تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ذہنی کیفیت میں مبتلاہونے والوں کو encourage کیاجائے گاکہ ایسے مردوخواتین گھر بیٹھ کر کال کے ذریعے ہمارے ساتھ مسئلہ شئیر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد علی خان نے اس معاشرتی مسئلے کو حل کرنے میں لویر چترال پولیس کی اس initiativeکو بروقت اور درست سمت میں اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کے تعلیمات کے مطابق جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اوراسلام میں خود کشی کوناقابل معافی گناہ قراردیا گیا ہے اور چترال جیسے پرامن معاشرے سے اپنی جان کی اس انتہائی قدم کو روکنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے افراد کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایسے افراد کو پولیس ڈیسک کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے۔

آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان نے خدمت مرکز زرگراندہ کے احاطے میں پودہ بھی لگایا۔ آر۔پی۔او ملاکنڈ نے خدمت مرکز میں موجود دیگر شعبہ جات پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم, لائسنس برانچ, (PAL) آفس، وی اور فارنر رجسٹریشین آفس (FRO) کا بھی معائنہ اور وہاں پرعوام کو دی جانی والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ عوام کو آسانی ہوں۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، ایس ڈی پی او سجاد حسین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، ڈی ایس پی لیگل محسن الملک اور ڈیسک کے انچارج دلشاد پری موجود تھے۔

chitraltimes rpo malakand muhammad ali inagurated suicide preventive unit 1

chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 5

chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 9 chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 8
chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 4 chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 2

chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 6

chitraltimes rpo malakand visit chitral lower 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
89104