Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں خواتین کی مسائل کے حوالے FCPS چترال کے اڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ‌) چترال میں خواتین کی مسائل کے حوالے سے فرنٹیئرکورپبلک سکول (FCPS) چترال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت مسز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے کی۔تقریب میں مسز ڈی پی او،لیڈی ڈاکٹر چترال سکاوٹس ہسپتال،مسز ایڈجوٹینٹ چترال سکاوٹس،42 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین جن میں ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ، SRSP ,AKRSP ،AKES, مقامی اور کیلاشی خواتین کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس قسم کے تقریبات کو سراہتے ہوئے چترال میں خواتین کے لئیے پبلک آیئریا میں الگ واش رومز،غیر نصابی سرگرمیوں کے لیئے الگ سی جگہ مختص کرنے،چترال میں Psychiatric مریضوں کے لیئے سپیشیلیسٹ ڈاکٹر اور چترال کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں بروغل، ارندو، تورکہو، موڑکہو اور گرم چشمہ وغیرہ میں فری میڈیکل کیمپ لگانے پر ذور دیا. چترال میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسینس کے حصول میں آسانی پر بھی ذور دیا گیا۔ تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خصوصی تعلیم دینی چاھئیے اور ہر سکول میں اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹینگ باقاعدگی سے ہونی چاھئیے۔ تقریب کے اختیتام پر مسز کمانڈنٹ نے شرکاء میں تحائف تقسیم کئیے اور آخر میں خواتین نے اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے پر مسز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19127