Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج شندور روڈ کا ٹینڈرمنظور، چاروں پورشن پر ایک ساتھ کام شروع ہوگا۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

اپرولوئر چترال کے عوام کے لئے ایک اور خوشخبری، چترال سے شندور سڑک کی فنانشل اوپننگ منظور۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور
پہلی پیکج میں 2 ارب 74 کروڑ روپے سے 36 کلومیٹر روڈ پر کام کی منظوری، وزیر زادہ*


پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیمعاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے اپرولوئر چترال کے عوام کی طرف سے چترال سے شندور روڈ کی منظوری، جس کی کل لاگت 16 ارب 75 کروڑ روپے ہے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپر اور لوئرچترال کے عوام کو خوشخبری سنائی ہے کہ چترال سے شندور روڈ کے کی ٹیکنیکل بڈنگز ہو چکی ہے جب کہ فیز- ون میں 36 کلومیٹر روڈ کی فنانشل اوپننگ بھی ہوچکی ہے جسکی کنٹریکٹ عمر جان اینڈ کمپنی نے حاصل کی ہے۔ فیز-ون میں 36کلومیٹر چترال سے پرئیت تک شندور روڈ کی تکمیل پر 2 ارب 74 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد از جلد کیا جائے گا۔

وزیر زادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں چترال کی دیرپا ترقی یقینی بنائی جائے گی۔


چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرزادہ نے بتایا کہ چترال سے شندور تک روڈ کی چار الگ الگ حصوں میں ٹینڈ ر ہوچکی ہے اور کورونا وبا کی وجہ سے فنانشل اوپپنگ صرف ایک پورشن کی ہوسکی ہے۔ جبکہ باقی تینوں پورشنز کی فنانشل اوپننگ بھی چنددنوں کے اندر متوقع ہے۔ اور بیس دنوں کے اندر تمام پورشنز کی فنانشل اوپننگ مکمل ہوجائیگی۔اور چاروں پیکجز پر بہت جلد ایک ساتھ کام شروع ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46507