Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج شندور اورگرم چشمہ روڈ پر بہت جلدعملی کام کاآغازہوگا۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امیدواروزیر ذادہ نے بدھ کے دن سنٸیر ممبر بورڈ آف ریونیو (SMBR)سے ملاقات کی

ملاقات کا مقصد چترال گرم چشمہ روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ کی زمینیں این ایچ اے کو حوالہ کرانے سے متعلق تھا۔ سینئر ممبر نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ڈپٹی کمشنرز اپر اینڈ لور چترال کو لیٹر جاری کئے جائینگے۔

ملاقات کے بعد چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتےہوئے وزیرزادہ نے بتایا کہ مذکورہ دونوں سڑکیں صوبائی حکومت کے زیر انتظام سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت تھیں جس کیوجہ سے این ایچ اے جوکہ مرکزی حکومت کے زیرانتطام ایک الگ ادارہ ہے ان سڑکوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قاصرتھا ۔ وزیر زادہ نےبتایا کہ ان کی کوششوں سے صوبائی حکومت سے ان سڑکوں کی فیڈرلائزیشن کی منظوری دی گئی ہے ۔جبکہ مئی ۲۰۲۰میں فیڈریل کیبٹ سے بھی منظوری ہوچکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں کل چیئرمین این ایچ اے سے بھی ملاقات کرینگے۔تاکہ تمام قانونی تقاضے جلد مکمل کرکے ان سڑکوں کی ٹینڈر کیا جاسکے ۔

وزیرزادہ نے بعض سیاسی حلقوں کی طرف سے ان سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے بیانا ت پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں میں ان سڑکوں پر نہ کسی نے کام کیا اور نہ ان کے حوالے کسی نے بیانات دئے مگرہماری حکومت کے صرف دو برسوں کے اندرتمام سڑکیں میٹل چاہتے ہیں جوکہ ناممکن ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایک ویلج کونسل میں دس پندرہ لاکھ روپے کے منصوبے پر سال سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے تو پندرہ بیس آرب روپے کیلئے قانونی تقاضوں کو مکمل کرنے کیلئے کچھ عرصہ تودرکارہوگا ۔ وزیرزادہ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے اندر ان سڑکوں کی تعمیر کے حوالے کافی کام ہوچکے ہیں مگریہ سڑکیں فیڈرلائز نہ ہونے کی بنا پر ان پرکام شروع نہ ہوسکا تھا۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چند مہینوں کے اندر تمام قانونی تقاضے پوراکرکے ان پر عملی کام کاآغاز ہوگا۔

wazir zada snbr meeting
چترال مستوج شندوراور گرم چشمہ روڈ کی زمینیں این ایچ اے کے حوالہ کرکے بہت جلدعملی کام کاآغاز ہوگا۔وزیرزادہ

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40400