Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر پولیس کے خدمت مرکز میں خودکشیوں کی روک تھام کے حوالے سے قائم سوسائڈ پروینٹیو یونٹ  کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا

شیئر کریں:

چترال لوئیر پولیس کے خدمت مرکز میں خودکشیوں کی روک تھام کے حوالے سے قائم سوسائڈ پروینٹیو یونٹ  کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پولیس خدمت مرکز زرگراندہ چترال میں خودکشیوں کی روک تھام کے خاطر قائم SUICIDE PREVENTIVE UNIT کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے جمعہ کے دن شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان, ڈی۔ایچ ۔او لوئر چترال فیاض علی رومی، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر دارالامان اسیہ اجمل، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئرخضرحیات کے ہمراہ SUICIDE PREVENTIVE UNIT کا دورہ کیا ۔
اس موقع پراے ڈی ایچ او اور کوارڈنیٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال کریم, اور ایل ۔اے ۔پی۔ایچ۔کے کوارڈینٹر قاضی عرفان ودیگرذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
انچارچ SUICIDE PREVENTIVE UNIT سب انسپکٹر دلشاد پری نے مہمانوں کو اپنے یونٹ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کام کرنےطریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ لوئر چترال میں خودکشیوں کی بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لئے لوئر چترال پولیس تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لیکر کام کریگی۔اس موقع پر شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے ڈی پی او افتخارشاہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ خودکشی کی ناسورکو  ختم کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، انھوں نے اس حوالے سے اگہی مہم چلانے کی نسبت اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes dpo office suicide preventive unit established 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89329