Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر پولیس کی کاروائی، 25 کمسن موٹر سائیکل چلانے والے اور 96 سے زائد بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا گیا

شیئر کریں:

چترال لوئیر پولیس کی کاروائی، 25 کمسن موٹر سائیکل چلانے والے اور 96 سے زائد بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.انچارج ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال ناصر اللہ خان کی سربراہی میں بغیر رجسٹریشن، بغیر نمبر پلیٹ و بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 96 سے زائد بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا گیا.

25 کمسن موٹر سائیکل چلانے پر چالان کیا گیا. تمام ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئیندہ ہلمٹ و نمبر پلٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ کہ 30 موٹر سائیکلوں کو بغیر رجسٹریشن کے چالانے پر تھانہ چترال، ایون ، گرمچشمہ اور دورش میں بند کیا گیا. ایکسائیز آفس سے رجسٹریشن رسید موصول ہونے پر ہی مالکان کو حوالہ کی جائے گی۔مہم میں مزید کاروائی جاری ہے.

Chiraltimes chitral police challan under age motorcyclists


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86532