Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر سے کرونا کے دو مذید پازیٹیو کیس موصول، ٹوٹل تعداد 12ہوگئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لوئیر ڈسٹرکٹ سے آج کرونا کے دو مذید کیسز کے رپورٹ پازیٹیو موصول ہوگئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق محمد الیاس ولد عبد القدوس عمر چھتیس سال کا تعلق چترال کے نواحی گاوں سنگور سے ہے جو لاہور سے چترال آیا تھا انھیں کامرس کالج کے ہاسٹل نمبردو کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔


اسی طرح وزیر ولد عبد الرشید کا تعلق چمرکن چترال سے ہے۔ جو پشاور سے چترال آیا تھا۔ انکی عمر باون سال ہے۔ ان کو بھی کامرس کالج کے ہاسٹل نمبر دو میں قائم قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ دونوں کے رزلٹ پازیٹیو آنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے۔ یہ دونوں افراد بالترتیب 6 اور7 اپریل کو چترال پہنچے تھے۔اور8تاریخ کو انھیں قرنطینہ میں شفٹ کیاگیا تھا۔

corona ilyas 12 chtiral case

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34762