Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 چترال لوئیرمیں جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، فٹبال ہائیرسیکنڈری سکول آیون اور کرکٹ میں لینگ لینڈ سکول کی ٹیم فاتح رہی

Posted on
شیئر کریں:

 چترال لوئیرمیں جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر، فٹبال ہائیرسیکنڈری سکول آیون اور کرکٹ میں لینگ لینڈ سکول کی ٹیم فاتح رہی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع لوئر چترال میں جاری انٹر سکولز سپورٹس فیسٹویل 2023 اپنی تمام تر رعنایوں اور رونقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹول میں ضلع بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔اختتامی تقریبات کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان تھے۔
دیگر مہمانوں میں دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے پرنسپل مس کیری شوفیلڈ , ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی, اساتذہ کرام اور دوسرے محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

فٹبال ایونٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون اور فرنٹئیر کور پبلک سکول لوئر چترال کے مابین کھیلا گیا کانٹے دار مقابلے کے بعد گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون نے فرنٹیر کور پبلک سکول کی ٹیم کو ہراکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔اسی طرح کرکٹ فائینل کی فاتح لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کی ٹیم رہی ۔
افسران نے تقریب سے خطاب میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی- نے فیسٹیول انھوں نے فسیٹول کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو شاباشی دی۔

تقسیم انعامات کے دوران افسران نے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کئیں۔

فٹبال ایونٹ کے فاتح ڈسٹرکٹ چمپین گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایون کی ٹیم کو ونر ٹرافی اور فرنٹئیر کور پبلک سکول کے ٹیم کو رنر اپ ٹرافی دی گئی ۔

 

chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 2 chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 5 chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 6 scaled chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 7 chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 8 chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 10 scaled chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 11 chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 1

 

chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 3

chitraltimes district sports festival chitral lower concludes 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81710