Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں گولدور کے مقام پر واقع مدرسے میں سیلنڈر پھٹنے سے چھ بچوں سمیت  تین خواتین زخمی

شیئر کریں:

چترال شہر میں گولدور کے مقام پر واقع مدرسے میں سیلنڈر پھٹنے سے چھ بچوں سمیت  تین خواتین زخمی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اتوار کے دن سہ پہر کے وقت چترال ٹاؤن کے گولدور میں ایک گھر کے اندر واقع مدرسے کے کمرے میں سیلنڈر کے پھٹ جانے کے نتیجے میں  چھ بچوں سمیت  تین خواتین جل گئے جن میں سات کو پشاور منتقل کردئیے گئے۔ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے مطابق زخمیوں کے جسم 60فیصد جل گئے ہیں جن کایہاں پر علاج ممکن نہ تھا جبکہ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں موجود ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے کہاکہ سب سے ذیادہ متاثر زخمی کا جسم 26فیصد جلا ہوا ہے اور اس ہسپتال میں برن کا علاج ممکن نہ ہونے کی وجہ سے پشاور منتقل کئے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کرنے کے لئے ایک ایمبولنس گاڑی کی تیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈی سی لویر چترال نے اپنی جیب سے چندہ دیا  اور زخمیوں کو منتقل کردئیے گئے۔زخمیوں میں صفوان عالم ولد لغل بادشاہ عمر 8سال، سات سالہ محمد المہدی ولد لغل بادشاہ، آٹھ سالہ فریحہ بی بی دختر ذاکر اللہ، سات سالہ محمدجان ولد ذاکراللہ، چھ سالہ سدرہ بی بی دختر شفیق اللہ، دو سالہ فاطمہ بی بی دختر عنایت اللہ، حمیدہ بی بی دختر عنایت اللہ (35سالہ) اور فوزیہ ناز وزوجہ ریحا ن اللہ، مدثرہ بی بی دختر عنایت اللہ (13سالہ)شامل ہیں۔عنایت اللہ کا تعلق سرغوز مستوج سے ہے وہ قاری ریحان اللہ کے فرزند ارجمند ہیں زرائع کے مطابق ان کے گھر میں قائم مدرسے میں بچِیاں قرآن پاک اور دینی تعلیم حاصل کررہے تھے کہ اچانک دھماکے سے گیس سیلنڈر پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں یہ وقوعہ رونما ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان یوسفزئی  اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات خان دیگرافسران کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے ،  زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے زخمیوں کو ہرممکن علاج معالجے کی ہدایت کی۔

chitraltimes dhq hospital chitral catuality emergency 2 chitraltimes dhq hospital chitral catuality emergency 5 chitraltimes dhq hospital chitral catuality emergency 6 chitraltimes dhq hospital chitral catuality emergency 7 chitraltimes dhq hospital chitral catuality emergency 1

chitaltimes dc imran khan and dpo qamar hayat visit dhq hospital

chitaltimes dc imran khan and dpo qamar hayat visit dhq hospital 2

chitraltimes chitral town atashzadgi madrasa

chitraltimes chitral town atashzadgi


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83640