Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں‌ سیزن کی پہلی برفباری،وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہراورگردونواح میں گزشتہ دنوں سے وقفے وقفے سے جاری بارش آج دوپہرکے بعد برفباری میں تبدیل ہوگئی. چترال شہر میں‌ بدھ کے دن دوپہرایک بجے کے بعد سیزن کی پہلی برفباری شروع ہوئی تاہم کچھ دیر بعد دھوپ نکل آئی، اس دوران چترال شہر کی موسم انتہائی سرد اوردرجہ حرات 2سینٹی گرڈ تک گرگیا تھا. اسی طرح اپراورلوئرچترال میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ، لواری ٹنل کے اطراف برفباری سے آمدورفت میں‌خلل پیداہوئی تاہم ٹریفک روان رہی . اپرچترال میں‌بھی وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے . پتھرگرنے اورلینڈ سلائڈنگ کے خطرے کے پیش نظرٹریفک کافی حد تک معطل رہی. تاہم اپرچترال کے اکثرسڑکیں‌ جذوی طور پر کھلی رہیں. کہیں‌سے نقصان کی اطلاع نہیں‌ملی.
دریں اثنا چترال میں جلانے کے لکڑی کی مانگ میں‌ اضافہ دیکھنے کوملی مگراسٹاک میں‌ لکڑی نایاب ہونے کی وجہ سے من مانی قیمت وصول کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں. چترال شہر میں جلانے کی لکڑی کی فی من قیمت چھ سوروپے تک پہنچ چکی ہے .
chitral city first snow fall 6

chitral city first snow fall 4

chitral torkhow snowfall2 chitral torkhow snowfall
upper chitral terich snowfall


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
29070