Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال، متعدد گھروں کو نقصان، چترال مستوج روڈ تاحال بند

شیئر کریں:

چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال، متعدد گھروں کو نقصان، چترال مستوج روڈ تاحال بند

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز  ) چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کی طوفانی بارش کے بعد علاقے میں سیلابی صورت حال، چترال مستوج گلگت روڈ تاحال بند ، مسافر دشوار گزار پہاڑی راستہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، علاقے میں خوراک اور دویات کی قلت کا خدشہ ، سیلابی ریلے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، تاریخی شاہی مسجد اور شاہی کو بھی خطرہ لاحق، تین سو سال پرانے چنار کے درخت بھی دریا برد ہوگئے۔ علاقے کی عوام کی طرف سے فوری امداد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کی طوفانی بارش کے بعد علاقے میں سیلابی صورت حال ہے، دریایے چترال میں انتہایی اونچے درجے کا سیلاب ہے،  چترال مستوج گلگت روڈ تاحال بند، لوگ پہاڑی دشوار گزار راستہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، نئیر دیت نالے میں سیلاب آنے سے دریائے چترال ڈیم بن گیا ۔ چترال بونی روڈ زیر آب آگئی ہے ۔شاہی قلعہ چترال سے متصل کوچ کے مقام پرتین سوسال پرانے چنار کے 6 درخت دریا برد ہوگئے ہیں اور زمینات زیرآب آگئے ہیں ۔اور چترال کی تاریخی شاہی مسجد اور شاہی قلعہ کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سنگور گانکورینی کے مقام پر  واپڈا بجلی گھر میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے بجلی گھر متاثر ہوگیا ہے۔دریائے چترال میں بہاؤ کی شدت میں اضافے سے چترال ائیرپورٹ روڈ زیر آب آگئی ہے ۔ گہتک دنین نالے میں سیلاب آنے سے  ورکشاپ ،گھروں اور مسجد کو نقصان پہنچا ہے ۔سیلابی ریلے میں گولین چترال واٹر سپلایی اسکیم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث دنین سے گہتک تک پانی کی ترسیل بند ہے۔

اچانک تیز موسلادھار بارشوں کیوجہ سے متعدد گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، بارش اور سیلابی ریلے میں کھڑی فصلوں ، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،۔ چترال شہر میں چھ گھر، درجنوں دکانین، پانی میں ڈوب گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔ اخری اطلاع تک دنین ، کوغذی میں راستہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ، اور بے گھر افراد کو ٹینٹ و امدادی سامان پہنچا یا جارہاہے۔ دریں اثنا اپر چترال کے مستوج ، چوئنچ ، چپاڑی ، میراگرام ، گازین اور یارخون ویلی میں سیلاب آنے سے لوگ انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، رابطہ سڑکیں ، ابنوشی اور آبپاشی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیاہے۔ دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے پیش نظر نشینی علاقوں میں مکانات اور زمینات زیر آب آگئے ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے دریا کے کنارے پولیس کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔دریں آثنا ضلعی انتظامیہ لویر چترال کی طرف سے بحالی کے کاموں شروع کردیے گیے ہیں، دنین بایی پاس روڈ کھول دیا گیا ہے، اور متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الخدمت فاونڈیشن چترال اور آغا خان ہیبیٹاٹ (اکاہ)کے رضاکارمتاثرین کی مدد میں ّمصروف ہیں۔

 

گزشتہ رات کی بارش اور سیلاب کے باعث کاری اور نیردیت گول کے مقام پر چترال مستوج گلگت مین روڈ سیلاب برد ہوگیے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی تاحال معطل ہے۔ گزشتہ رات بارش اور سیلاب کی وجہ سے کوغذی کے مقام پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ۔کوغذی میں 2 دکانیں ، 1 ورکشاپ ، 1 سروس اسٹیشن ، 5 پن چکیاں ، 2 مویشی خانے ، سڑک اور پل سیلاب برد ہوگئے ۔

کوغذی میں چترال شندور کو ملانے والا پل بھی سیلاب کی نذر ہوگیا ہے،  جس سے چترال شندور روڈ متاثر ہوا۔۔تاہم کوغذی کے مقام پر بند سڑک کو کھول دیا گیا ہے۔کاری کے مقام پر پل بہنے سے چترال بونی مستوج روڈ بند ہے۔  نئیر دیت نالے میں سیلاب آنے سے دریائے چترال ڈیم بن گیا ۔ چترال بونی روڈ زیر آب آگئی ہے ۔شایی قلعہ سے متصل کوچ کے مقام پرتین سوسال پرانے چنار کے 6 درخت دریا برد ہوگئے ہیں اور زمینات زیرآب آگئے ہیں ۔سنگور گانکورینی کے مقام پر واپڈ کی بجلی گھر میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے بجلی ترسیل بند ہے، دریائے چترال میں بہاؤ کی شدت میں اضافے سے چترال ائیرپورٹ روڈ بھی زیر آب آگئی ہے ۔ گہتک دنین نالے میں سیلاب آنے سے  ورکشاپ ،گھروں اور مسجد کو نقصان پہنچا ہے

حالیہ شدید بارشوں کی وجہ دریائے چترال میں سیلاب اکر علاقہ میں نقصانات کی تفصیل ذیل ہیں.
1.کرامت شاہ ولد جہاندر شاہ 2.نورشاہ 3.میر محمد 4.رحمت نواز 5.حزب اللہ 6.شیربڑانگ 7.زبیر 8.شاہد 9.صابر حسین 10. مسرت شاہ 11.خان 12.فضل رحیم 13.وکیل ساکنان کلکاٹک دروش 14.بشارت ولد سامین الملک مرحوم سکنہ ڈوم شغور دروش کے 40/50 فٹ زمینات دریائے برد ہوچکے ہیں مذید زمینات کی کٹائی جاری ہے.

1. چترال سکاوٹس 146 وینگ اوسیک سی پی کے زیر استعمال چار کمروں میں سیلابی ریلہ داخل ہوچکا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں .

وارڈاپ دروش لنک روڈ بمقام ڈوم شغور دروش دریائے چترال کی بہاو میں اضافہ کیوجہ روڈ زیر اب اچکا ہے
1.اقرار نبی 2.رحمت نور پسران حسین سکنان شمس اباد دروش 3 شاہ نظر سکنہ نگر دروش کے گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے

لوئر چترال جوٹی لشٹ اور ایون کے مقام پر لوگوں کی طرف سےدریائے چترال سے لکڑیاں نکالنے کا سلسلہ جاری۔۔ایون کے مقام پر لکڑیاں نکالنے  کی غرض سے ایک نوجوان دریائے چترال کے بیچ پھنس گیا،  ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو دریائے چترال کے بیچ سے بحفاظت ریسکیو کر لیا، ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم کی بروقت کارروائی اور ایک گھنٹے کی طویل اور انتھک محنت کرکے ریسکیو1122 کی ٹیم نے نوجوان کو دریائے چترال سے بحفاظت ریسکیو کیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چترال لویر نے دفعہ ۱۴۴کے تحت دریا یے چترال سے لکڑی نکالنے پر پابندی عاید کردی ہے۔

ایون کے مقام پر دریاء چترال کی بہاوء بڑ ہ کر مسمی برھان الدین 2 شھاب الدین,پسران رحمت ولی 3میرزا ولی خان ولد حبیب الل خان,4 اورنگزیب ولد میزا ولی خان چیتر پل مولدہ ایون کے گھروں میں مکمل طور پر دریاء چترال کی پانی داخل ہے۔ اسی طرح شیاقوٹیک توشین گول میں سیلاب آنے کی وجہ سے 5 گھرانوں و کھڑی فصلوں و باغات کو شدید نقصان پہنچا ھے

رمبور کیلاش ویلی میں اچانک تیز موسلادھار بارشوں کیوجہ سے متعدد گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔سب سے زیادہ سیلابی ریلے سے کالاش گرام رمبور میں نقصانات ہویے ہیں۔اور کالاش گرام گاؤں میں سیلابی ریلہ داخل ہوکر 6 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔سیلابی ریلے کی وجہ سے رمبور کا روڈ ملبے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔جسکی وجہ سے بالا دیش، ڈھونڈو لٹ روڈ کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوچکاہے۔ جبکہ رمبور کے دونوں بجلی گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔وادی کیلاش رمبور میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔متاثرہ گھر رہنے کے قابل نہیں رہے۔بجلی، پینے کا پانی،میوہ جات ، علاقہ مکینوں کے باغات، کھڑی فصلیں یعنی ( جوار) کی فصلیں جو کہ بلکل پکنے کے قریب تھے سیلاب برد ہوچکے ہیں کالاش گرام گاؤں میں غلام حسین، سائل محمد، عجب خان،کاری خان، رحمت اللہ، شام نور، فیروز زار، کے گھروں سے مکمل فیملی معجزانہ طور پر سیلاب سے بچ گئے ہیں۔ بالانکورو گاؤں میں جہاں الدین،کونسل خان کے گھر اور رستم شاہ کی ہوٹل کو سیلابی ریلے سے جزوی طور پر نقصان ہوا ہے ۔اور شریف،شیر زادین، تعلیم خان، برزنگی، غلام حسین،وزیر علی شاہ،فضل اعظم اور پن شاہ کے زمیندار سیلاب برد ہوچکے ہیں۔
اوچشت اوراورغوچ میں بھی سیلاب کی وجہ سے گھروں،فصلوں اور میوجات کے درختوں کوشدید نقصان پہنچاہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹس مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں ۔

دریں اثنا چیرمین تحصیل دروش شہزادہ خالد پرویز کا حالیہ شدید ترین سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریون کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زردای کو پولیٹکل سیکٹری جمیل سومرو ، جنید اسلم پی ایس ٹو چیرمین بلاول بھٹو زرداری ، وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی ،پی پی پی کے صوباٸ صدر وفاقی وزیر سید محمد علی شاہ باچا ، کلایمیٹ چینج کے وفاقی وزیر محترمہ شیری رحمان ، پی پی پی کےصوباٸ جنرل سیکٹری شازی خان ، ڈاٸرکٹر کلایمیٹ چینج رضوان اضغر سے ٹیلیفونک رابطہ ۔۔۔۔
چیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز نے پی پی پی کے مرکزی لیڈرشپ کو چترال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے تفصیل سے آگاہ کیا ۔۔۔۔
چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر وفاقی وزید براۓ کلاٸمیٹ چینج محترمہ شیری رحمان موسم صاف ہونے کی صورت میں بروز پیر مورخہ 24 جولاٸ کو چترال اپر اور لوٸر کا تفصیلی دورہ کریں گے۔۔۔۔

اخری اطلاع تک نیردیت کے مقام پر پیدل راستہ بحال کردیا گیا ہے۔

chitraltimes chitral flood and damages road block 6 chitraltimes chitral flood and damages road block 5 chitraltimes chitral flood and damages road block 4 chitraltimes chitral flood and damages road block 3 chitraltimes chitral flood and damages road block 2 chitraltimes chitral flood and damages road block 1 1 chitraltimes chitral flood and damages road block 34 chitraltimes chitral flood and damages road block 33 chitraltimes chitral flood and damages road block 32 chitraltimes chitral flood and damages road block 31 chitraltimes chitral flood and damages road block 30 chitraltimes chitral flood and damages road block 29 chitraltimes chitral flood and damages road block 28 chitraltimes chitral flood and damages road block 27 chitraltimes chitral flood and damages road block 26 chitraltimes chitral flood and damages road block 25 chitraltimes chitral flood and damages road block 24 chitraltimes chitral flood and damages road block 23 chitraltimes chitral flood and damages road block 22 chitraltimes chitral flood and damages road block 21 chitraltimes chitral flood and damages road block 20 chitraltimes chitral flood and damages road block 19 chitraltimes chitral flood and damages road block 18 chitraltimes chitral flood and damages road block 17 chitraltimes chitral flood and damages road block 16 chitraltimes chitral flood and damages road block 15 chitraltimes chitral flood and damages road block 14 chitraltimes chitral flood and damages road block 13 chitraltimes chitral flood and damages road block 12 chitraltimes chitral flood and damages road block 11 chitraltimes chitral flood and damages road block 10 chitraltimes chitral flood and damages road block 9 chitraltimes chitral flood and damages road block 8 chitraltimes chitral flood and damages road block 7 chitraltimes chitral lower flood 1 chitraltimes chitral lower flood 4 chitraltimes chitral lower flood 3 chitraltimes chitral lower flood 2

chitraltimes drosh flood3 chitraltimes drosh flood2 chitraltimes drosh flood


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
76967