Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر بھکاریوں‌سے بھرگیا، شہریوں‌کی زندگی اجیرن، انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) موسم گرما کی آمد کے ساتھ چترال میں ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے پیشہ ور بھکاری کی آمد شروع ہوچکا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی میں شدت آنے کے ساتھ گزشتہ چند ہفتوں سے شہر کے مختلف حصوں میں مختلف عمر اور جنس کے بھکاری اور بھکارن نظر آرہے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق ان پیشہ ور گداگروں نے دفتروں، کاروباری جگہوں اور گھروں میں جاکر لوگوں کا جینا تنگ کردیا ہے اور ان سے بھیک لئے بغیر ٹلنے کا نام نہیں لیتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان میں بعض بھکاری خاندان انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں جوکہ شیر خوار بچوں سمیت معصوموں کو چوراہوں پر سارادن لٹا کر لوگوں سے ہمدردی بٹور نے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس تشویش کا بھی اظہارکیا ہے کہ ان گداگروں میں نوجوان بھکارن بھی شامل ہیں جوکہ ماحول کو خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں اور مقامی نوجوان ان کے بہکاوے میں کسی بھی وقت آسکتے ہیں جس سے ماحول پراگندہ ہونے کا احتمال پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال کے مقامی اور قدیم باشندے بھیک نہیں مانگتے لیکن عام لوگوں کا دل بھیک مانگوں کو دیکھ کر پسیج جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ موسم گرما میں گداگر اس علاقے کا بہت ذیادہ تعداد میں رخ کرتے ہیں جہاں ایک طرف موسم نہایت خوشگوار ہے تو دوسری طرف رحم دل لوگ دل کھول کھول کر ان کے کشکول بھرر ہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ماضی میں کئی بار ماحول کوگندگی سے بچانے کی خاطرمقامی انتظامیہ ان گداگروں کو ضلع بدر کرتا رہا ہے اور اب کی بار بھی اس قسم کی ایکشن کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔
gadagar in chitral bazar 24

gadagar in chitral bazar 1

gadagar in chitral bazar 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24661