Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور گردونواح میں انتہائی خوفناک،گرج چمک کے ساتھ طوفانی اورموسلادھار بارشوں سے چترال شہر اور بازار زیر اب اگیا، متعدد گھروں میں پانی داخل، دو گھروں کے گرنے کے اطلاعات، 

شیئر کریں:

چترال شہر اور گردونواح میں انتہائی خوفناک،گرج چمک کے ساتھ طوفانی اورموسلادھار بارشوں سے چترال شہر اور بازار زیر اب اگیا، متعدد گھروں میں پانی داخل، دو گھروں کے گرنے کے اطلاعات،

https://fb.watch/l77dvBgZay/

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر اور گردونواح میں پیر کی شام انتہائی خوفناک،  طوفانی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ٹھنگشن میں  دو گھروں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔اورمتعدد رابطہ سڑکیں ملبہ گرنے کی وجہ سے بند ہیں۔

کئی ایک علاقوں میں آسمانی بجلی کے گرنے کی خبریں بھی موصول ہوگئی ہیں جبکہ نقصانات کے تفصیلات کا انتظار ہے ۔ تیز ترین بارش سے چترال گول میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چترال شہر کے نشیبی علاقے  اور بازار ایریاپانی میں ڈوب گئے ہیں۔

موسلادار بارش کے باعث چترال ٹاؤن میں تبلیغی مرکز جنگ بازار پاین میں گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہویی ہیں، ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں متاثرہ گھروں میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں،اسی طرح چترال ٹاؤن کے گاؤں “ہون” کے مختلف گھروں میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاع ہیں ۔ چترال گول نالے میں سیلابی صورتحال، نالے کے آس پاس کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگیے ہیں۔ اور جغور گول نالے میں سیلابی صورتحال. گاؤن ڈوم شغور کے لوگ بھی محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دئیے گئے۔ اخری اطلاع تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اور بارش کاسلسلہ بھی تھم گیا ہے۔

 

ریسکیو ذرایع کے مطابق موسلادار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران لویر چترال کے چمرکھن نالے میں سیلاب کے باعث ایک شخص کی سیلابی ریلے کے دوران دریا کے بیچ میں پھنسنے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم بروقت رسپانس دیتے ہوئے چمر کھن پہنچ کر دریا کے بیچ میں پھنسے ہوئے شخص کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، ریسکیو ۱۱۲۲ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  بارشوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 کے ٹول فری نمبر “1122 ” پر رابطہ کیا جایے ،

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوٰیر چترال صلاح الدین کنڈی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر  اور ڈی۔پی۔او نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پولیس کے جوانوں , ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اہلکار. ,مقامی افراد اور رسکیو 1122 کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور لوئر چترال پولیس کی جانب سے ہر قسم کے تعاون یقین دہانی کی۔

chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 6 chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 7 chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 4 chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 5 chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 2 chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 3 chitraltimes heavy rain damages houses dc and dpo visits 1

chitraltimes rain and chitral bazar 4

chitraltimes rain and rescue team operation 4 chitraltimes rain and rescue team operation 3 chitraltimes rain and rescue team operation 2 chitraltimes rain and rescue team operation 1 chitraltimes rain and rescue team operation 6 chitraltimes rain and chitral bazar 2 chitraltimes rain and rescue team operation 5 chitraltimes rain and chitral bazar 1

chitraltimes chitral town rain


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75571