Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری، طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم، ندی نالوں میں طغیانی 

Posted on
شیئر کریں:

چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری، طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم، ندی نالوں میں طغیانی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، ہفتے کے دن چترال کے طول وعرض میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد ندی نالوں میں شدید طغیانی کی صورت حال ہے، دروش میں کلدام نالہ میں شدید طغیانی کے باعث چترال پشاور روڈ کئی گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندرہی ، وقفے وقفے سے بارش کے نتیجے میں موسم انتہائی سرد ہو گیا، اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، موسلادھاربارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر کچے مکانات گرنے کے اطلاعات ہیں، چترال شہر کے نواحی گاؤں چیوڈوک میں رہائشی مکانات گرگئے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

ڈی سی آفس لوئیر چترال سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع لوئر چترال میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اے سی دروش اسامہ چیمہ کی نگرانی میں محکمہ این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ اور دروش لنک روڈ میں مختلف نالوں کی کلیئرنس اور سلائڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ضلع کے تمام راستے بشمول چترال بونی روڈ ٹریفک کیلۓ فلحال بحال ہیں۔

مسافر حضرات سے التماس کی گئِ ہے کہ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔ خراب موسم میں رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چیو ڈوک لوئر چترال میں ایک مکان گرنے کا واقعہ پیش ایا۔جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اے سی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے اے سی یو ٹی خلیل اللہ کے ہمراہ جاۓ وقوعہ کا دورہ کیا۔ افسران نے مالک مکان سے ملاقات کی ۔ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امدادی سامان متاثرہ خاندان میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔ افسران نے متعلقہ پٹواری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پہ واقعے کا رپورٹ بنا کر پیش کریں ۔ تا کہ صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت متاثرہ خاندان کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنایا جاسکے ۔

اسی طرح  اپر چترال کے گاؤں شینجوران کوشٹ میں موسلادھاربارشوں کے نتیجے میں مسمی انور محمد خان ولد وزیر خان کے گھر کا ایک حصہ گرگیا جسکی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دو چار ہے ۔تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل رکھے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہےکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور فوری ریلیف کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے ، بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بند ہونے والی سڑکوں کو بروقت کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں مقامی سطح پر چھوٹی بڑی مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا مربوط نظام وضع کیا جائے۔

chitraltimes drosh nala chitral peshawar road3

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 1 chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 7 chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 8 chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 1

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 6

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 4

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 3

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 2

chitraltimes rainfall damages house collapsed chewdok and kosht 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86974