Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہراورضلع بھرمیں شٹرڈاون ہڑتال، تمام دکانیں‌بند رہیں

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں‌کی طرح‌ چترال شہر اور اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی سمیت مختلف بڑے قصبات گرم چشمہ، دروش، ایون، مستوج، شاگرام، ارندو، لاسپور، تریچ اور دوسرے علاقوں میں ہفتے کے دن تاجروں نے ٹیکس لگانے کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کیا اور تمام کاروباری مراکز صبح سے بند رہے۔
چترال شہر میں تمام دکانیں اور ریسٹوران بند رہنے کی اور تاجربرادری کا اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھنے کی وجہ سے شہر میں کرفیو کاسماں پیدا ہوا تھا۔ دکانوں کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو خوراک نہ ملنے کی وجہ سے سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔
booni strike

booni bazar shutter down strike

booni bazar shutter down strike2

Chitral bazar shutter down strike2

Chitral bazar shutter down strike22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23997