Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے قومی و صوبائی اسمبلی کے آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصورپی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)این اے ون اورپی کے ون چترال سے آزاداُمیدوارشاہ عبدالمنصورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالطیف اوراسرارصبورکے حق میں دستبردارہوگئے درجنوں ہم خیالوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوارں کی حمایت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔ بدھ کے روزچترال پریس کلب پرایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالمنصورنے کہاکہ جس سوچ ،تبدیلی اورتحریک کولے کرآزادحیثیت سے الیکشن 2018میں حصہ لینے کافیصلہ کیاتھاوہ سوچ ،تحریک اورتبدیلی کی کرن پاکستان تحریک انصاف میں پہلے سے موجودہے جن کی پانچ سالہ کارکردگی اُن کی زندہ مثال ہے ۔اس لئے اپنوں سے مشورہ کرکے غیرمشروط طورپرتحریک انصا ف کے اُمیدواروں کی مکمل حمایت کے ساتھ پارٹی میں بھی باضابطہ شمولیت کابھی اعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لینے کامقصدغریب عوام کے دکھوں کامداواکرنے اوران کے مسائل کوترجیجی بنیادوں پرحل کرناتھا۔اپنے یہ میشن پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے ایک ورکرکی حیثیت سے بھی جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں صوبے میں تبدیلی لائی۔ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے بہترفیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قوم و ملک کے روشن مستقبل اور لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں ریکارڈ اصلاحات اور قانون سازی کی۔ایک ایسا نظام وضع کیا جس میں لوگوں کو انصاف، میرٹ کی بالادستی، رشوت، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہوگیا اور عوام اور صوبہ ترقی کرنے لگا۔ تحریک انصاف نے اداروں سے سیاست کاخاتمہ کردیا ہے۔اس موقع پراین اے و ن چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوارعبدالطیف،پی کے ون صوبائی اسمبلی کے اُمیدواراسرارصبور،سینئررہنمارحمت غازی،جاویداعلی خان ایڈوکیٹ،افتاب این طاہراوردیگرنے شاہ عبدالمنصورپرپی ٹی آئی میں شمولیت پرخوش آمدیدکہتے ہوئے آنے والے انتخابات کے لئے نیک شگون قراردیا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے چاروں صوبوں سمیت مرکزمیں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔
pti chitral press confrence2

pti press confrence chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11321