Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کا ابھرتا ہوا ستارہ فہد خواجہ کوئیٹہ میں منعقدہ نیشنل چمپئن شپ میں  دوسری مرتبہ چمپئن کااعزاز اپنے نام کرلیا،  پشاور پہنچے پر شاندار استقبال

Posted on
شیئر کریں:

چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کا ابھرتا ہوا ستارہ فہد خواجہ کوئیٹہ میں منعقدہ نیشنل چمپئن شپ میں  دوسری مرتبہ چمپئن کااعزاز اپنے نام کرلیا،  پشاور پہنچے پر شاندار استقبال

پشاور(نمایندہ چترال ٹایمز ) خیبر پختونخواہ کے دوردراز ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کا ابھرتا ہوا ستارہ فہد خواجہ کوئیٹہ میں منعقدہ نیشنل چمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے دوسری مرتبہ چمپئن بننے کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچے ڈائریکٹر اپریشن خیبرپختونخوا عزیزاللہ نے پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا ، ڈی ایس او بنوں شفقت اللہ ، ڈی ایس او ہری پور احمد زمان ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری فائنانس کفایت اللہ خان ، سابق صدر سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن اعجاز احمد ، ٹیبل ٹینس کوچ امنہ خان ، ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچ کائنات ملک سمیت کھلاڑیوں اور ٹیبل ٹینس کے شائیقین بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔

 

یاد رہے کہ کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل چمپئین شپ کے فورا بعد فہدخواجہ کی قیادت پاکستان کی ٹیبل ٹینس ٹیم حسیب خواجہ ، شاہ خان ، فیضان ظہور اور خواتین کھلاڑیوں میں حور فواد ، پرنیہ اور حائقہ بھی شامل تھے ساوتھ ایشئن کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کیلئے نیپال کے شہر کھٹمنڈو گئے وہاں بہتریں پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے قطر کے شہر دوہا میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے ایشئن چمپئین شپ اور افریقہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ چمپئین شپ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔ یار رہے کہ فہد خواجہ گزشتہ سال قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئین شپ 2021کے فائنل میں اپنے چھوٹے بھائی امم خواجہ کو شکست دے کر پہلی بار سینئر نیشنل چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور امم خواجہ رنر اپ رہے امسال کوئٹہ میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں فہد خواجہ نے اپنے مد مقابل شاہ خان کو 4.0 سے شکست دیکر دوسری بار چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کرکے اپنے صوبے کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

 

فہدخواجہ اس سے قبل پانچ مرتبہ جونئیر نیشنل چمپئین رہے اور 2018 میں اسٹریلیا کے شہر گولکوسٹ میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور 2022میں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل اور اسی سال ترکیہ کے شہر کونیا میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اس سے قبل چین ، سری لنکا نیپال ، بھوٹان ، قطر اور عمان سمیت دیگر ممالک میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کی اور اپنے پیارے ملک کا سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ۔ فہد خواجہ نے اس موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوے شکوہ کیا کہ پاکستان میں حکومت کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور میڈیا بھی کرکٹ کی تشہیر کررہی ہے اس وجہ سے دیگر گیمز کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وہ توجہ نہیں دی جارہی ہے

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سپورٹس پالیسی نہیں ہے افسران کی صوابدید پر ہے کہ وہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلو ں میں شرکت کے لئے فنڈز فراہم کریں یا نہیں ہم کوالیفائی کرنے کے باوجو د متعدد انٹرنیشن مقابلوں میں ٹکٹ سپانسرز نہ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے اس وجہ سے ہمارا انٹرنیشنل رینکنگ پر بھی برا اثر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک خصوصا ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ریکٹ گیمزمیں ہمارے صوبے کے کھلاڑی میں بہت پوٹینشل ہے لیکن ہمارے پاس انٹرنیشنل کوچز نہیں ہیں اور نہ ہی ہمیں انٹرنیشنل ٹریننگ کے لئے بھیجا جاتا ہے اگر ہمسایہ ملک کی طرح ہمیں بھی ٹریننگ کے لئے چین یا دیگر ٹیبل ٹینس کھیلنے والے ممالک میں بھیجا جائے تو ہم اپنے ملک و قوم کا نام ہر میدان میں روشن کریں گے۔

chitraltimnes table tennis player fahad khawja 1

chitraltimnes table tennis player fahad khawja 3 chitraltimnes table tennis player fahad khawja 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69518