Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس سٹار  امم خواجہ یو ایس اوپن  ٹیبل ٹینس چمپٸین شپ میں حصہ لینے کیلٸے امریکہ روانہ

شیئر کریں:

چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس سٹار  امم خواجہ یو ایس اوپن  ٹیبل ٹینس چمپٸین شپ میں حصہ لینے کیلٸے امریکہ کے شہر کیلیفورنیا روانہ

chitraltimes omam khawja table tennis champion

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخواہ کے دور دراز ڈسٹرکٹ چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس سٹار امم خواجہ یو ایس اوپن (US open) ٹیبل ٹینس چمپٸین شپ میں حصہ لینے کیلٸے امریکہ کے شہر کیلیفورنیا روانہ ہوگٸے۔ چمپٸین شپ اونٹاریو کنویکشن سنٹر کیلیفورنیا میں 16 دسمبر سے شروع ہوں گے اور 21 دسمبر تک جاری رہیں گے جس میں دنیا بھر سے ٹیبل ٹینس کے ٹاپ رینک کے کھلاڑی شریک ہوں گے پاکستان سے امم خواجہ اس چمپٸین شپ میں اپنے ملک کی نماٸندگی کریں گے یاد رہے امم خواجہ 3 مرتبہ جونٸیر نیشنل چمپٸین رہے اس کم عمری میں ساوتھ ایشٸین گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے انھیں ان کی بہترین کارکردگی پر دوہا قطر میں منعقدہ 16 ملکی انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران انٹرنیشل جیوری نے انہیں پرل اف ایشیا کا خطاب دیکر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈیشن کو لیٹر بھیجا جو امم خواجہ کے لٸے ایک منفرد اعزاز ہے گزشتہ سال سینٸر نیشنل چمپٸین شپ میں اپنے ہی بھاٸی فہدخواجہ کے ساتھ فاٸنل کھیل کر رنر اپ رہے اس بنیاد پر انہیں یو ایس اوپن میں شرکت کے لٸے ویزا ایشو کیا گیا امم خواجہ یو ایس اوپن میں شرکت کیلٸے پشاور سے امریکہ کے شہر کیلیفورنیا روانہ ہوگٸے .

 

امم خواجہ نے روانگی سے قبل بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنے ملک و قوم کا نام دیار غیر میں بھی روشن کروں اس لٸے میں بہت محنت کی ہے اگر اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل حال رہا تو میں اپنی صلاحتیں بروۓ کار لاکر چمپٸین شپ میں وکٹری سٹینڈ پر پہنچنے کی کوشش کروں گا انہوں نے گلہ کیا پاکستان میں صرف کرکٹ پر توجہ دی جاتی الیکٹرانک پرنٹ میڈیا بھی صرف کرکٹ کے کھلاڑیوں پر توجہ دیتے ہیں اور حکومت ادارے بھی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اس طرح دیگر گیمز زوال پزیر ہورہے ہیں ہمیں ٹکٹ سپانسر کرنے کیلٸے درخواستیں لیکر افسران کے پیچھے کٸی ہفتوں تک پھیرنا پڑتا ہے کوٸی کراٸٹیریا نہیں ہے افسران کی صوابدید پر ہے اگر چاہیں تو ٹکٹ دے دیں اگر نہیں چاہیں تو فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر فنڈز فراہم نہیں کرتے اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز ۔اسلامک سولیڈیریٹی گیمز اور جونٸیر ایشٸین گیمز میں میرے سلیکشن ہونے کے بوجود فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے میں شرکت نہیں کرسکا اس طرح ورلڈ رینکنگ میں جگہ بنانے کے اچھے مواقع مجھ سے رہ گٸے ہیں۔ اس بار انشا ءاللہ اگر اللہ تعالی نے مدد کی تو ورلڈ رینکنگ میں اپنا پوزیشن بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

chitraltimes omam khawja table tennis champion from chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69194