Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن پشاورکے انتخابات مکمل، دنیال سیف صدر منتخب

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (CSA)پشاور کے انتخابات گذشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئے۔انتخابات میں دنیال سیف نے168ووٹ لیکر ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہوگئے ۔ان کے مدمقابل عدنان سجاد نے 113شہزادنے96اورباسط علی نے 92ووٹ لیے۔نئے منتخب ہونے والے صدر دنیال سیف نے اُن پر اعتماد کرنے پر چترالی طالبہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پشاور میں مقیم چترالی طالب علموں کی مسائل کو حل کرنے میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔اُنہوں نے اپنی کابینہ کی طرف سے سابق صدرعابد پیرزادہ کی طرف سے انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کرانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18118