Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سٹوڈنٹس سپورٹس میلہ جاری ، دو ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، تقدیرہ مہمان خصوصی

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن سپورٹس میلہ کے دوسرے روز بھی فٹ بال کے مقابلے جاری رہے پہلی کوارٹر فائنل میں ایگریکلچر یونیورسٹی کی ٹیم اور افغان ایگلز کی ٹیم کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے جاری رکھے تاہم کوئی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی پانچ پانچ پنلٹی ککس میں بھی گول برابر رہے میچ کا فیصلہ رننگ پنلٹی ککس پر ہوا افغان ایگلز نے رننگ پنلٹی میں گول سے برتری حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دوسری کوارٹر فائنل میں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم نے اپر چترال کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے تیسری کوارٹر فائنل میچ حیات آباد فٹ بال کلب نے آئڈئل فٹ بال کلب دروش کو تین گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تقدیرہ خان رضاخیل اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد پیر زادہ ، سینئر صحافی نادر خواجہ اور جعفرشاہ بھی اس موقع پر موجود تھے سپورٹس میلے کے دوسرے روزفٹ بال کے شائقین نے بڑی تعداد میں میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے قیوم سٹیڈیم پشاور کا رخ کیا اور پشاور یونیورسٹی سمیت ملحقہ علاقوں میں زیر تعلیم طالب علموں نے سپورٹس گالہ میں بھر پور شرکت کی خواتین ونگ کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل تقدیرہ خان رضاخیل نے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر چترال کے کھلاڑیوں کو کوچز اور کھیل کے سامان اور گراونڈ فراہم کئے گئے تو وہ آگے جاکر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں چترال ایسوسی ایشن کے صدرسید عابد پیرزادہ نے کہا کہ چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت چترالی طالب علموں کے مختلف پروگرام ترتیب دیتی ہے یہ سپورٹس میلہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم طالب علموں کی استعداد کا ر بڑھانے کیلے بھی پروگرام ترتیب دیا ہے انہوں نے کہا چترالی طالب علموں کی سیر وتفریح کے لئے بھی ایسوسی ایشن کوشش کررہی ہے ۔

chitral students association peshawar sports meal 1 chitral students association peshawar sports meal 3 chitral students association peshawar sports meal 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
5649