Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سمیت ملک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال سمیت ملک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگااور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا ۔جس کے باعث خیبر پختونخوا میں 27 سے31 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ،وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔29 اور30 مارچ کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ،
جبکہ گلگت بلتستان/کشمیر 27 سے 01اپریل کےدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 29 اور30 مارچ کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

اسی طرح پنجاب/اسلام آباد میں 27(شام/رات) سے 31مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ 28 سے 30 مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

 

بلوچستان میں 27 سے 29 مارچ کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ: 28 اور29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ جس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ اس دوران سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ کے زریعے ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور برفباری کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کرنے ، مشینری اسٹینڈ بائی رکھنے اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب اور اختیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

weather advisory

weather advisory2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86872