Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سمیت ملاکنڈ کے پانچ اضلاع میں آج سے صحت سہولت کارڈ کا اجراکردیا گیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان تخریک انصاف کی صوبائی خکومت نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے صحت سہولت کارڈ کا اجراء کر دیا جسے چترال کے تقریبا تمام شہری مستفید ہونگے۔
‏ آج صحت کارڈپلس کا زون ون (چترال،لوئر دیر،اپر دیر، ملاکنڈ اورسوات) میں اجراء کردیا گیا۔ اب آپ کا شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈپلس ہوگا-۔

پی ٹی آئی کے ایک سینئر اہلکارکے مطابق ہر ایک کی شناختی کارڈ ہی میں دس لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس کی سہولت میسر ہوگی۔
صحت سہولت کارڈ چترال کے تمام شہریوں کے شناختی کارڈ نمبر پر ایکٹیو کر دیا گیا ہے جسے شہری بیماری کی صورت میں استعمال میں لا سکیں گے۔


مگر ایک بنیادی مسلہ یہ درپیش ہے کہ جن بچوں کا فارم ب نہیں ہے ان کا اندراج اس کارڈ پر نہیں ہے
بخیثیت شہری یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن نادرا کے پاس پیدائش کے بعد کر دینا چاہیے مگر ہمارے ہاں یہ روایت عام نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے چھوٹے عمر کے بچے اس پروگرام اس پروگرام سے مستفید نہیں ہو پاینگے جب تک ان کا نادرا ڈیٹا بیس میں ریکارڈ نہیں ہوگا۔
اس خلا کو پر کرنے کے لئے ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کا اندراج نادرا کے پاس کرنا ہوگا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
41776