Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ مزید بارش کا امکان

شیئر کریں:

چترال سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ مزید بارش کا امکان

چترال(چترال ٹایمز رپورٹ )محکمہ موسمیات خیبر پختونخواہ کے رپورٹ کے مطابق آئیندہ 24گھنٹوں کے دوران کے پی کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ضلع چترال، لوئر اور اپر دیر، مالاکنڈ، مردان، باجوڑ اور مہمند اضلاع میں بوندا باندی اور ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ کے علاوہ پشاور تا صوابی موٹروے پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ دیر 34 ملی میٹر بارش، تیمرگرہ 31،، بونیر 23، کاکول 19، تخت بھائی 16، باجوڑ 18، خار 14، مہمند 16، خیبرلنڈی کوتل 11، تیراہ 07، پشاور 10 جبکہ پاراچنار، چترال، مالم جبہ، کالام،دیر اپر اور ہزارہ ڈویڑن کے پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں -06 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پاراچنار میں -05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70413