Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال؛ سید آبادگاؤں میں بجلی کا ٹرانسمیشن لائن مقامی افراد کے لئے موت کا پھندا بن گیا ، بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق، عوام کا کئی گھنٹوں تک لاش کو سڑک پر رکھ پر پیسکو کے خلاف احتجاج

شیئر کریں:

چترال دروش روڈ پر واقع سید آبادگاؤں میں بجلی کا ٹرانسمیشن لائن مقامی افراد کے لئے موت کا پھندا بن گیا ، بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق، عوام کا کئی گھنٹوں تک لاش کو سڑک پر رکھ پر پیسکو کے خلاف احتجاج

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال دروش روڈ پر واقع سید آبادگاؤں میں بجلی کا ٹرانسمیشن لائن مقامی افراد کے لئے موت کا پھندا بن گیا جس میں مبینہ طور پر ناقص کنڈکٹر کے استعمال سے بجلی کی وولٹیج ذیادہ ہونے پر پگھل جاتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ علاقے کے عمائیدین سید خالد حسین جان اور دوسروں کا کہنا ہے کہ بار بار پیسکو کو اس کی شکایت کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور ہفتے کے روز ایک شخص کی جان اسی وجہ سے واقع ہوئی جوکہ ایک کھمبے کے قریب سے گزررہے تھے کہ بجلی نے انہیں جلاکر راکھ کردیا۔ اس واقعے پرسید آباد اور قریبی دیہات کے عوام نے کئی گھنٹوں تک لاش کو سڑک پر رکھ پر پیسکو کے خلاف احتجاج کیا اور پیسکو کے حکام بشمول ایس ڈی او چترال کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا۔ ایڈیشنل اے سی عدنان حیدر ملوکی موقع پر پہنچ کر احتجاجیوں سے مذاکرات کے بعد سڑک کو کھول دیا۔ کرنٹ لگنے سے جان بحق ہونے والے شخص کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کیا گیا جس کی شناخت ایکی غوٹ (عندہ) کے طور پر ہوئی ہے جوکہ اصلی طور پر چوئینج مستوج کا باشندہ تھا اور سید آباد میں رہائش رکھتا تھا۔

chitraltimes syed abad protest against pesco 2

chitraltimes syed abad protest against pesco 1

onda chuinj late file foto

فائل فوٹو


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86689