Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر کام کے معیار بہتر بنانے اور رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر کام کے معیار بہتر بنانے اور رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر صدارت اجلاس

اپر چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر کام کے معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں جنید خان اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجنئیر این،ایچ،اے، طارق ایکزیکٹیو انجنئیر سی،اینڈ،ڈبلیو اور ضیاء الرحمن سب ڈویژنل افیسر سی،اینڈ، ڈبلیو مستوج شریک تھے ۔ میٹنگ میں دونوں محکمہ جات کی طرف سے اپنے اپنے محکموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے این،ایچ،اے حکام کو چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ میں کام کا معیار ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرکے جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام مذید مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ایکوزیشن کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ پٹواریوں کو لینڈ ایکوزیشن کے کاموں میں گہری دلچسپی لینے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس پراجیکٹ پر کام جلد اذ جلد مکمل ہوسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے این،ایچ،اے حکام کو ڈسٹرکٹ اپر چترال میں اپنا افس قائم کرنے کی ہدایت کی جس پر این،ایچ،اے حکام نے حامی بھر لی اور جلد از جلد افس قائم کرنے کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes booni mastuj road meeting under dc upper irfan 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
79543