Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بازار کے مختلف مقامات پر گزشتہ دومہینوں سے پڑے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایاگیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال بازار کے مختلف مقامات پر گزشتہ دومہینوں سے پڑے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایاگیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ اے سی یوٹی خلیل اللہ کے ہمراہ چترال بازار میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیر نگرانی صفائی مہم کی نگرانی کی۔ گزشتہ دن محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیر نگرانی شروع کردہ مہم میں اج چترال بازار کو صاف کر دیا گیا۔ تاہم دیگر مقامات سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے کا کام جاری ہے۔
جمعہ کے دن ڈپٹی کمشنر نے چترال بازار کا دورہ کیا اور صفائی مہم کی نگرانی کی۔ انھوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات کی کہ وہ اپنے دکانوں کے سامنے صفائی کا خیال رکھیں ۔ گندگی کو منتخب کردہ پوائنٹ میں لے جا کر تلف کردیں۔اور ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدات پر اے سی یوٹی خلیل اللہ چترال بازار میں صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جہاں گزشتہ دہ مہینوں سے ٹی ایم اے چترال کے ملازمین کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہڑتال کی وجہ سے چترال ٹاون کے مختلف مقامات پر بھاری مقدار میں کوڑاکرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ اور بدبو پھیلی ہوئی تھی ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عمران نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے زیرنگرانی صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے، اور گزشتہ دو دنوں سے کوڑا کرکٹ ٹھکانہ لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اور کئی ٹن کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائے گئے۔

chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 7 chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 9 chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 8 chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 4 chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 2 chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 3 chitraltimes chitral bazar cleanliness campaign garbages disposed off 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85352