Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بائی پاس روڈ سے اسپیڈ بریکرز جلد ہٹائے جائیں گے ۔۔ایکسین سی اینڈ ڈبلیو

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال انجینئر مقبول اعظم نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری کی ہدایات پر بائی پاس روڈ سے تمام اسپیڈ بریکڑ ہٹائے جارہے ہیں۔ بہت جلد چترال کی سڑکوں کو سپیڈ بریکروں سے صاف کیا جائیگا ۔ وہ گزشتہ دن صدر تجار یونین چترال شبیر احمد کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چترال بائی پاس روڈ اورچترال بازار کیلئے دو ، دو قلی بھی تعینات کئے گئے ہیں جو سڑکوں کی دیکھ بھال اور سیورج کا نظام درست کرنے میں تجار یونین کے ساتھ مل کرکام کریں گے ۔ صدرتجار یونین نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو گوش گزار کیا کہ بائی پاس روڈ کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے لوگوں نے سڑک سے جوڑ کر دکانین اور مارکیٹ بنائے ہوئے ہیں اور سب نے سیورج لائنوں کو کھلے عام چھوڑ دئیے ہیں جو متعلقہ محکمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ صدر تجار یونین نے کہا کہ چترال بازار کے ون وے روڈ کی وجہ سے دکاندار انتہائی مشکلات کا شکار ہیں جس پر ایکسین نے بتایا کہ سڑک بنانا اور دیکھ بھال سی اینڈ ڈبلیو کی ذمہ داری ہے مگر ٹریفک کا نظام محکمہ پولیس کے پاس ہے ۔ ون وے کا مسئلہ چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہی حل کرسکتی ہے ۔ ایکسین نے صدر تجار یونین سے سڑکوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں سی اینڈ ڈبلیو کی مدد کرنے اور خصوصی طور پر پانی سے ترکول روڈ کو بچانے کی گزارش کی ۔ جس پر صدر تجار یونین نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔
xen maqbool and shabir ahmad 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11121