Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ایک بہت بڑی علاقائی منڈی بننے والی ہے…….سرتاج احمد خان

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال چیمبر آف کامرس کے بانی صدر اور چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیرمین سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ جدت اختیار کئے اور موجودہ حالات کے چیلنجوں کو سمجھنے اور ان کے لئے مکمل پیش بندی اور تیاری کے بغیر مقامی تاجروں کے لئے مستقبل بہت پرپیچ اور مشکل ہے اور ان حالات میں تاجر برادری بالخصوص اور چترال کے عوام کو بالعموم اپنے اندر ایک خاص سوچ پید اکرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ دن گرم چشمہ کے مقام پر بزنس مین کمیونٹی کی ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل، چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ بنانے کے امکانات، سنٹرل ایشیاء کے ممالک کے ساتھ اس کی جعرافیائی قربت کی وجہ سے چترال ایک بہت بڑی علاقائی منڈی بننے والی ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے کاروباری حضرات کا اس طرف منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں روایتی ڈگر سے مکمل طور پر ہٹ کر سائنسی طریقہ کار اپنانا ہوگاجس کے لئے چترال چیمبر آف کامرس فعال ہے اورتاجربرادری کی خدمت اور رہنمائی کے لئے مستعد ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوراہ پاس کو تجارت کے لئے کھولنے کی منظوری ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت یہ راستہ کھول دیا جائے گا اور گرم چشمہ اس صورت میں تجارتی نقطہ نظر سے اہمیت کا حامل ہوگا اور یہی دن ہیں کہ اس ٹاؤن کے تاجروں اور کاروباری حضرات کو تیاری شروع کریں۔ اس موقع پر تجار یونین چترال شہر کے صدر شبیر احمد خان، تحصیل کونسل کے رکن خوش محمد اور گرم چشمہ کے تاجر رہنما گل مراد خان اور دوسروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر تجار یونین گرم چشمہ کے عہدیداروں نے چترال چیمبر آف کامرس کے بانی صدر سرتاج احمد خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ccdn and community development garamchashma 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24499