Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اپرکے صوبائی نشست پی کے ون کے نتائج موصول ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ثریا بی بی بھاری اکثریت سے کامیاب قرار

شیئر کریں:

چترال اپرکے صوبائی نشست پی کے ون کے نتائج موصول ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ثریا بی بی بھاری اکثریت سے کامیاب قرار

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں کے رزلٹ موصول ہوگئے ہیں ، حلقہ پی کے ون اپر چترال سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار ثریا بی بی واضح برتری سے کامیاب قرار پائے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد عرفان الدین کے دفتر سے جاری فارم 47 کے مطابق ثریا بی بی نے 18914ووٹ حاصل کئے جبکہ کے اس کے مدمقابل جے یوآئی کے شکیل احمد نے 10533ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے ون میں کل140 پولنگ اسٹیشن تھے۔ ووٹروں کی کل تعداد 130189ہے، جن میں 69544مرد اور60645خواتین ووٹرز ہیں۔جن میں سے کل 64113ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ1609ووٹ مسترد ہوئے۔اور ووٹ ڈالنے کی شرح48۔50 فیصدرہی۔

چترال کے دوردراز علاقوں بروغل وغیرہ سے نتائج موصول نہ ہونے کے باعث این اے ون چترال کےحتمی نتائج تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں، تاہم موصولہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار این اے ون سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عبد الطیف کو واضح برتری حاصل ہے۔

اپر چترال میں موسم انتہائی سرد ہونے اور برفباری کے باوجود عوام ووٹ کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں استعمال کئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کی برفباری میں اپر چترال کے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوچکی تھی تاہم ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایت پر متعلقہ ادارے دن رات کام کرکے تمام راستے کھول دیئے تھے بصورت دیگر پولنگ سامان اپر چترال کے دورآفتادہ علاقوں میں ٹائم پرپہنچانا ممکن نہیں تھا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال کے تمام عوام کا بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کوووٹ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

chitraltimes form 47 pk1 Chitral upper

chitraltimes chitral election result handover to new elected members 3

Chitraltimes poling election day 2024 2 1 Chitraltimes poling election day 2024 6 1 Chitraltimes poling election day 2024 7 1 Chitraltimes poling election day 2024 8 Chitraltimes poling election day 2024 9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
85112