Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اوربونی بار کے وفد کا وزیر قانون سے ملاقات، دس لاکھ روپے کا چیک وصول

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخواہ کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے ڈسٹرکٹ چترال اور لونی بار ایسوسی ایشن کابینہ کے نومنتخب اراکین کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیر قانون نے اس موقع پر کابینہ کے نومنتخب کابینہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے حکومت وکلاء برادری کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور بار ایسوسی ایشنز کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے تاکہ وکلاء امن اور انصاف کی فراہمی کے لیے بہتر طور پر کام کرسکیں۔ سلطان محمد خان نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار چترال کے نائب صدر کو دس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ اس موقع پر ضلع چترال کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ بھی موجود تھے۔
booni and chitral bar received cheque2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21007