Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کا اہم اجلاس، ریشن کے مقام پر دریاکی کٹائی کوروکنے،صوبائی اسمبلی کی نشست کی بحالی اور چترال روٹ کو سی پیک میں شامل کرنیکا مطالبہ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے سیاسی قائدین سماجی تنظیموں صحافیوں نے بالائی چترال کے مقام ریشن میں دریاء کے کٹاو اور متوقع شاہراہ کی بندش کے پیش نظر حکومت سے فوری ایمرجنسی نافذ کرکے روڈ اور زمینات اور مکانات کو بچانے کیلے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا کہ مزید تاخیر کی صورت میں حالات کو قابو کرنا حکومت کے لئے ممکن نہیں رہے گی۔ جبکہ ائندہ انتخابات سے قبل چترال کے صوبائی اسمبلی کے سیٹ کی بحالی چترال روٹ کو سی پیک میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلاکبر چترالی نے کی اس موقع پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان ۔ سابق صوبائی وزیر سلیم خان ۔ عبدلاکرام ۔ خواجہ سعید۔ محمد علی مجاہد ۔ صابر امان ۔ ذولفقار علی شاہ ۔ نادرخواجہ ۔ شمس النبی سمیت دہگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی سے پیدا شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ روڈ کی بندش سے دو اضلاع اپس میں کٹ کر رہ جائیںگے جس کے نتیجے میں علاقے میں خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے اس سلسلے میں جلد وزیراعلی سے رابطہ کیا جاےگا۔

انہوں نے سیٹ کی بحالی کے لئے الیکشن کمیش سے رابطہ سمیت عدالت سے رجوع کرنے اور اسمبلی سے قرارداد پاس کرنے کا بھی فیصلہ کیا جبکہ دیر چترال روٹ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لئے چئیرمین عاصم باجوہ سے بھی ملاقات کیا جاےگا۔ اجلاس میں یارخون ویلی ٹریفک حادثے کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اجلاس میں گروپ کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ اس موقع پر مختلف امور زیربحث لاۓ گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
48838