Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی ٹوپی ہماری ثقافت اور پہچان ہے پی پی پی کارکن کی طر ف سے نازیباالفاظ قابل مذمت ہیں۔امین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنما امین الرحمن نے گزشتہ دنوں کوغوزی کے مقام پر ایک عوامی اجتماع میں پی پی پی کے ایک مقامی کارکن کی طرف سے پشاور میں چترالی بازار اور چترالی ٹوپی کے خلاف ہرزہ سرائی اور نازیبا الفاظ کے استعمال کرنے اور اس میں کام کرنے والوں کا مذاق اڑانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ ان کے بیمار اور پسماندہ ذہنیت کے عکاس ہیں جس سے پوری چترالی قوم کی دل ازاری ہوئی ہے۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترالی ٹوپی چترال کی ثقافت کا نمایان حصہ اور پوری دنیا میں ہمارا پہچان ہے اور اس کے بنانے اور تجارت کے ذریعے رزق کمانا قابل تعریف عمل ہے جوکہ ایک طرف رزق حلال کمارہے ہیں تو دوسری طرف چترالی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں لیکن حلال کمائی شاید پی پی پی کے اس کارکن کو پسند نہیں ہے جواس طرح کے بے ہودہ گوئی کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیڈر نے کہاکہ اپنے آپ کو لیڈر کہنے والے اس شخص کی تقریر کے الفاظ اور ان کی رغونیت کا انداز ان کی پرورش، ماحول اور شخصیت کا عکاس ہے اور ایسے لوگ معاشرے کے لئے ناسور ہیں اور یہ دراصل پی پی پی کے لئے آستین کا سانپ سے کچھ کم نہیں ہے کیونکہ ان کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53209