Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی طالبہ ڈاکٹرعلینم کااعزاز، ایم بی بی ایس کے امتحان میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌جب محنت، لگن اور انتھک کوششوں کی بات کی جائے تو چترال کے طلباءو طالبات کا نام ہمیشہ سر فہرست رہا ہے چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیمی کارگردگی۔ اسی طرح‌چترال کی ایک اور ہونہار اور قابل بیٹی ڈاکٹر علینم دختر گلاب خان نے اپنی قابلیت اوربھر پور لگن کی بناء پرسیدو میڈیکل کالج سوات سے ایم بی بی ایس (پیتھالوجی) کے امتحان میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے.
چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علینم نے بتایا کہ ایم۔ بی۔ بی۔ ایس کرنا ان کے والد کی خواہش تھی. جس کی تکمیل کرتے ہوئے انھوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی. انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ‌کی مہربانی ، والدین کی دعاوں ،اساتذہ کی بہترین رہنمائی اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا،

یادرہے کہ ڈاکٹر علینم کا تعلق کریم آباد( اوژور) کے گاوں مداشیل سے ہے۔ انھوں نے اپنی والد کے اس خواہش کی تکمیل کے لیے نہ صرف میڈیکل میں ایڈمیشن لیا بلکہ گولڈ میڈیلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرکے پورے علاقے کا نام فخر سے اونچا کیا ہے۔
dr alimnam chitral goldmedalist

dr alimnam chitral goldmedalist2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22190