Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال؛ کالاش ویلی میں چلم جوشٹ فیسٹیول جاری، کثیر تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح فیسٹول میں شریک

Posted on
شیئر کریں:

چترال؛ کالاش ویلی میں چلم جوشٹ فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبا ت جاری، کثیر تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح کیلاش وادی پہنچ چکے ہیں۔

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل،آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخوا عامر سلطان ترین نے کہا ہے کہ کیلاش وادی کا صدیوں پرانا تہوار چلم جوش میں کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ سیاح سیر وتفریح کیساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کا بھی خیال رکھیں تاکہ ان مقامات کا حسن اپنی جگہ قائم رہے۔تفصیلا ت کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے چترال کی تاریخی وادی کیلاش میں منعقدہ چلم جوشٹ(جوشی) تہوار کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا۔ چلم جوش تہوار میں گزشتہ روز چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نئے پیدا ہونے والے بچوں پر دودھ نچاور کرنے سمیت دیگررسومات اور روایتی رقص کیا گیاجبکہ فیسٹیول میں کل گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جائے گا۔ جس میں کیلاش کی تینوں وادیوں بریر، رمبور اور بمبوریت سے کیلاشی ایک جگہ جمع ہوتے ہوئے اور خوشیاں مناتے ہیں۔
ڈی جی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عابد خان وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی سطح پر شہرت یافتہ چلم جوشٹ فیسٹیول کو بہترین انداز میں انعقاد کرنے کیلئے ٹورازم اتھارٹی کیساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ چترال لوئر، پولیس اور دیگر محکموں کا تعاون بھی حاصل ہے۔عالمی سطح پر شہرت یافتہ چلم جوشٹ فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے موسیقی محفل کابھی انعقاد کیا گیا ہے تاکہ سیاح دن بھر کی سیروتفریح کے بعد موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب مرکزی مقام بمبوریت میں 16کو مئی کو منعقد ہوگی تاچلم جوش فیسٹیول کی عالمی سطح پر رونمائی بھی حاصل ہے اسی وجہ سے غیر ملکی سیاح بھی اس فیسٹیول کا حصہ بننے کیلئے اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کے باہمی اشتراک سے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام، کیلاش کی تینوں وادیوں کیلئے تین روز کھانے پینے کا انتظام اور وادی کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے موسیقی محفل منعقد کی جائے گی تاکہ سیاح لطف اندوز ہوسکیں۔

chitraltimes kalash festival chelum jush joshi event pics 4

chitraltimes kalash festival chelum jush joshi event pics 2 chitraltimes kalash festival chelum jush joshi event pics 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
61187