Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال؛ براڈم چیک پوسٹ پرایک سرکاری گاڑی عمارتی لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال؛ براڈم چیک پوسٹ پرایک سرکاری گاڑی عمارتی لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی

ُچترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال میں براڈم چیک پوسٹ پر چترال لیویز اور فارسٹ اہلکاروں نے بڑی مقدار میں عمارتی لکڑی  ایک سرکاری  گاڑی سے برآمدکر لی جسے مبینہ طور پر چترال سے سمگل کیا جارہاتھا۔تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے مقام براڈم چیک پوسٹ پر  گزشتہ شام چترال لیویز اور فارسٹ کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ چترال سے دیر جانے والی  ایک سرکاری محکمہ کی بڑی گاڑی کو شک گزرنے پر چیک کیا گیا۔ تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں عمارتی لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر چترال انوار الحق کی ہدایت پر فارسٹ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی گئی ہے۔

chitraltimes tamber smugle by govt vehicle 2 chitraltimes tamber smugle by govt vehicle 3

chitraltimes tamber smugle by govt vehicle 1

لوئر چترال میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کاروائی

ُچترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارلحق نے عوامی شکایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II / ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی کوہدایت کی کہ کم وزن روٹیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں جس پر انہوں نے چترال اتالیق بازار اور دواشش جغور بازار میں روٹیوں کے وزن چیک کرنے پر کم وزن پائے جانے پر نانبائیوں پربھاری جرمانہ اور تندور سیل کئے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نانبائی حضرات کو ہدایت کی کہ روٹی وزن کرنے کیلئے تراوز رکھنا لازمی ہے اورخلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اورروٹی کا وزن کم از کم 120 گرام سے کم نہ ہو۔ اور کچھ نان بائی حضرات کو وزن پورا رکھنے پر شاباشی بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ تحصیل دروش میں بھی کاروائیاں کی گئیں۔ تحصیل دروش کے تمام تندوروں کو وقتاً فوقتاً روٹی کا وزن ٹھیک رکھنے کی تنبیہات کے باوجود کئی تندوروں میں وزن کم پایا گیا جن کے خلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش کبیر خان نے حسبِ ضابطہ کاروائیاں عمل میں لائیں اور ٹھیک وزن رکھنے والے نانبائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی- مزید، تحصیل دروش میں واقع فلنگ سٹیشنز کے گیج چیک کئے گئے جو کہ درست پائے گئے-

 

غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ڈی سی اپر چترال

ُچترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے معراج عالم تحصیلدار مستوج کے ہمراہ بونی بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کاروباری یونٹس کا جائزہ لیا اور قصاب خانوں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران انہوں نے قصاب خانے میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر ایک قصاب خانہ کو سیل کردیااور بازاروں میں نرخنامے بھی چیک کیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
67540