Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چار افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری ، نور محمد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال IVتعینات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے بہترین عوامی مفاد میں فوری طورپر چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکشن آفیسر وامق (PMS BS-17) کو تبدیل کرکے انہیں بحیثیت سیکشن افیسر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے اسی طرح اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر ساجد نواز (PMS BS 17) کو بحیثیت سیکشن افیسرمحکمہ صحت ‘ سیکشن آفیسر ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نور محمد (PMS BS 17) کو تبدیل کرکے بطور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IV چترال اور سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ عثمان جان کو تبدیل کرکے بحیثیت سیکشن آفیسرہاؤسنگ تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا سپرنٹنڈنٹ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو سرکل پشاور انجینئر جاوید اکبر کی بحیثیت پرنسپل ایگزامنر تقرری کی گئی ہے جو ٹریسر کے محکمہ امتحان کا انعقاد کریں گے جس کے لئے بحیثیت ڈرافٹسمین ان کی ترقی کے لئے سول ڈررافٹسمین شپ میں دو سالہ سرٹیفیکیٹ کورس اور تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ کورس کے علاوہ سادہ اہلیت ہو‘ جیسا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو تقرریوں اور تبادلوں کے رولز 2010 میں بیان کیا گیا ہے جبکہ پرنسپل ایگزامینر مختلف مضامین میں مزید ممتحنین کی تقرریاں کریں گے۔ (جو ایگزیکٹو انجینئر کے درجے سے کم نہ ہو) جو مقررہ نصاب (جیسا کہ محکمہ میں رائج ہے) کے معیار اور سکوپ کے مطابق کنفرم پرچہ جات کو سیٹ کریں گے اور سیٹ کردہ پرچہ جات ‘ چھان بین اور منظوری کے لئے پرنسپل ایگزامینر کو پیش کئے جائیں گے مذکورہ امتحان پشاور میں منعقد کیا جائے گا جبکہ امتحان کے مقام اور تاریخ کا تعین پرنسپل ایگزامنر کریں گے جو سول ڈرافٹسمین شپ میں دو سال سرٹیفیکیٹ کورس یا تین سالہ دورانئیے کے DAE سول / الیکٹریکل/ میکینیکل کی تکنیکی اہلیت کی بجائے سادہ اہلیت رکھنے والے ٹریسر جن کی متعلقہ شعبے میں کم از کم تین سالہ ملازمت کے حامل ہوں‘ مذکورہ امتحان میں حصہ لینے کے اہل ہو ں گے مذکورہ امتحان میں حصہ لینے کے لئے خواہشمند امیدواروں کے کوائف پرنسپل ایگزامینر کو مخصوص مدت کے اندر مل جانے چاہئیں (پرنسپل ایگزامینر مخصوص مدت کا تعین اور امیدواروں کو رول نمبر الاٹ کریں گے کسی امیداوار کی جانب پہلے سے پاس کردہ مضمون کے لئے چیف انجینئر کی جانب سے پاس قرار دیئے جانے کے نتیجے کی ایک تصدیق شدہ نقل حوالے اور ریکارڈ کے لئے پرنسپل ایگزامنر کو درخواست کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان چیف انجینئر سنٹر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے ایک حکمنامے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
3718