Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چائنا کی دو کمپنیان جلد ہی تورین موری چترال میں 35 میگاواٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ پر کام شروع کرینگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) سینو ہائیڈروکاریوریشن چائنا اور سیچوان انرجی انڈسٹری انوسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ چائنا جلد ہی 35 میگاواٹ تورن موری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام شروع کریں گے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کے روز اسلام آباد میں پختونخوا ہائیڈل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) ، سینو ہائیڈروکارپوریشن چائنا اور سیچوان انرجی انڈسٹری انوسٹمنٹ گروپ چائنا کے درمیان ہونے والے ایک اجلا س میں کیاگیا۔وزیر اعلی کے مشیر برائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ چینی کمپنیوں نے پہلے سے پیڈو خیبر پختونخوا کو اپنی تجاویز پیش کی ہوئی ہیں اور جلد ہی ایک Letter of iintend بھی انکو جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں لیٹر آف intent کے معاملات کو حتمی شکل دینے سے متعلق غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیڈو کے بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتہ طلب کیا جائے گا جس میں اس منصوبے اور اسی طرح دوسرے ترقیاتی سکیموں کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق دوسروں کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات اور پیڈو کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔ منصوبے کا مقام دریائے چترال پر واقع ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے چین کی ہائیڈرو کمپنیوں کیساتھ پہلے ہی سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔
Advisor to CM meeting with pedo


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16174