Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیوپی نے چترال بونی روڈ کی بقایاجات سمیت 16 منصوبوں‌ کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 15390.826 ملین روپے لاگت کے 16 پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری/ سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا عاطف رحمان کی زیرصدارت منگل کے روز منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول داخلہ،کثیر شعبہ جاتی ترقی،ریلیف وبحالی،سمال ڈیمز سڑکوں اور پلوں اور ڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبوں کے سولہ پراجیکٹس پر تفصیلی غور وخوص کے بعد ان کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر محکمہ داخلہ کے پروجیکٹ قبائلی اضلاع میں ڈی ریڈیکلائزیشن/بحالی سنٹرز: ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر سباون، اور کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے کے پروجیکٹس میں محکمہ منصوبہ سازی و ترقی میں پی پی پی سپورٹ یونٹ کے قیام، ضلع چترال میں سیلاب سے بحالی کے کاموں (چترال بونی روڈ) کے سلسلے میں ٹھیکیداروں کے دیرینہ واجبات،اراضی کے معاوضے اور غیر کیشں شدہ چیکوں کی فراہمی کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ ریلیف اور بحالی کے شعبے میں ضلع سوات اور ضلع دیر لوئر میں ایمرجنسی ریسکیو سروس (1122 ریسکیو) کے قیام خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122) کی استعداد میں اضافہ اور ضلع شمالی وزیرستان کی اقتصادی فعالی” کاروباری نقصان کے معاوضے “کے پروجیکٹس جبکہ چھوٹے ڈیمز کے شعبے کے پراجیکٹ گنڈاؤ سمال ڈیم/ ضلع مہمند کی منظوری دی گئی اسی طرح سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں ایوب پل حویلیاں سے دھمتوڑ ایبٹ آباد تک بائی پاس روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی، ڈیزائن،تعمیر اور نگرانی،ضلع ہری پور میں سورج گلی حطار روڈ کی توسیع اور بہتر بنانا،ضم شدہ اضلاع کی بندوبستی اضلاع کے ساتھ مشرقی مغربی رابطوں اور اہم رابطوں کے استحکام کے لئے انڈس ہائی وےN-55 روڈ سے جمرود قبائلی ضلع خیبر تک متبادل فرنٹیئر روڈ کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن ضلع خیبر میں دھمتور لودھی پوسٹ اور سپینہ سوکا پو سٹ روڈ کے ڈیزائن اور تعمیر میٹھا خیل ضلع کرک میں غر کلے شہداء روڈ سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جبکہ ڈی ڈبلیو ایس کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع مہمند میں آب نوشی PAE کی موجودہ سہولیات کی بحالی، توسیع اور شمسی توانائی پر منتقلی،ضلع بنوں میں تحصیل بکاخیل اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی اسکیموں کی تعمیر اور حلقہ پی کے8 ضلع سوات میں یونین کونسلز شوار، بہا، گوالرئی، ارکوٹ، پر کلے، کوزہ بانڈئی، بر بانڈئی، ویلج کونسل لبٹ اور شلبند شامل ہیں


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29657