Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی سی ایل فائبرآپٹک کے نام پراپرچترال کی سڑکیں کھڈرات میں تبدیل، عوام سراپااحتجاج

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)‌ کی طرف سے اپر چترال کے مختلف علاقوں‌کیلئے فائبرآپٹیک کیبل بچھانے کے نام پر سڑکوں‌کو کھڈرات میں تبدیل کیاگیا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی مہنیوں‌سے جاری ہے . بار بار حکام بالا کی نوٹس میں‌لانے کے باوجود تاحال ان سڑکوں‌کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں‌دی گئی . ستم ظریفی یہ ہے کہ پی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار اتنی بے دردی اور غیر ذمہ داری کے ساتھ کام کررہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ چترال کی یہ سڑکیں‌لاوارت ہیں چترال بونی ،مستوج روڈ جو کہ پہلے سے خستہ خالی کا شکارتھی اب رہی سہی کسرپی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار نے پوری کردی . انھوں‌نے ہیوی مشینری کے ساتھ پکی اورکچی سڑک کے بالکل کناروں‌پر کھدائی کی جس سے سڑک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ روزانہ درجنوں‌گاڑیاں‌کھدائی شدہ گڑھے میں‌ پھنس جاتی ہیں‌. اور کئی گھنٹوں‌تک بے یارومددگار کیچڑمیں‌دھنس کر رہ جاتی ہیں‌خصوصا رات کے وقت سفر کرنے والی گاڑیاں‌انتہائی مصائب کاشکار ہیں .عوامی حلقوں‌کے مطابق پی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار کے نمائندوں‌ کو جب سڑک اختیاط سے کھودائی کرنے اور مکمل طورپر دوبارہ بھرائی کرنے کی تلقین کی جاتی ہے تو ان کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اس کھودائی کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کروڑوں‌روپے کی ادائیگی کی ہے .
pticl fiber optic and chitral mastuj road 2
دریں اثنا تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں‌ کہا گیاہے کہ چترال بونی روڈ، بونی تورکہو روڈ، بونی مستوج روڈ اور موڑکھو روڈز کے ساتھ پچھلے مہنیوں‌سے PTCL ایکسچینجز کے لیے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کے نام پر جو سلوک کیا گیا ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ اپر چترال کے روڈز کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ ترقیاتی کام کے نام پر پہلے سے خستہ حال سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ روڈ سائیڈز کی کھدائی کے بعد بھرائی اور مرمت کام صحیح طریقے سے نہیں کی گئی۔ اب بارشوں کے بعد صورتحال یوں ہے کہ بھرائی شدہ ایریا جگہ جگہ سے بیٹھ گیا ہے۔ چونکہ کھدائی بھی روڈ کے پکے ایریا کے زیادہ نزدیک سے ہوئی ہے اس لیے روڈ کے جگہ جگہ سے ٹوٹٹنے اور نتیجتاً حادثے کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔ اب اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ہم نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا تھا اور ساتھ ساتھ سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اس حوالے سے خبریں شائع کی تھیں لیکن تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے روڈز کی بحالی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔اور اب تک کسی ادارے کی طرف سے اس مسئلے کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ لہذا اپر چترال کے غیور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے املاک کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ اگر متعلقہ اداروں اور ٹھیکدار کی طرف سے روڈز کو پہلی حالت میں جلد از جلد بحال نہیں کیا گیا تو اپر چترال کے غیور عوام تحریک حقوق عوام کے پلیٹ فارم سے ایک زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمّہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی۔

ptcl fiber optic and road condition

pticl fiber optic and chitral mastuj road 4
pticl fiber optic and chitral mastuj road 8

pticl fiber optic and chitral mastuj road 9

pticl fiber optic and chitral mastuj road 5

pticl fiber optic and chitral mastuj road 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21369