Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کےلئے جاری پرائیرٹی لسٹ میں بی بی فوزیہ اور وزیرزادہ دوبارہ شامل، جبکہ اے۔این۔پی نے خدیجہ بی بی کو نامزد کردیا

شیئر کریں:

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کےلئے جاری پرائیرٹی لسٹ میں بی بی فوزیہ اور وزیرزادہ دوبارہ شامل، جبکہ اے۔این۔پی نے خدیجہ بی بی کو نامزد کردیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عام انتخابات میں جہاں جنرل نشستوں کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی وہیں پر مخصوص سیٹوں کے لئے مختلف پارٹیوں کی طرف سے پرائیرٹی لسٹ ( Priority list) الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری بی بی فوزیہ کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی پرائریٹی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی مرکزی چیئرمین بریسٹر گوہر کی دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی بی فوزیہ کواس پرائیرٹی لسٹ میں نمبر ۳پر رکھا گیا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کی ایک اورلسٹ میں سابق معاون خصوصی وزیرزادہ کو اقلیتی نشست کے لئے نمبر ایک پر رکھا گیا ہے،
اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ جاری کردی ہے، جہاں چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون خدیجہ بی بی کو خواتین کی مخصوص نشست کی پرائیرٹی لسٹ میں نمبر ایک پررکھا گیا ہے۔

khadija sardar

wazirzada chitral pti 1

 

chitraltimes pti reserved women seat kp assembly chitraltimes pti non muslim priority list for kp reserved seat chitraltimes anp women reserved seat kp assembly


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
83400