Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کا چترال شہر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف احتجاجی جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی کا چترال شہر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی نے پی آئی اے چوک میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور عوامی مینڈیٹ کی چوری کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے شاہد احمد سمیت دوسرے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی پورے پاکستاں میں 180 سیٹوں پر جیت رہے تھے لیکن دھاندلی کے زریعے 92 سیٹیں ہمیں دے دئیے گئے جبکہ ہم اس دھاندلی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے بلکہ قانونی طریقے سے ہم یہ سیٹ دوبارہ چھیں لین گے۔انہوں ب نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ پرامن طریقے سے ہمارے جیتے ہوئے سیٹیں ہمارے حوالے کریں۔دوران جلسہ دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور،جمہور ت کے رائے پر ڈاکہ نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈپٹی کمشنرلویر چترال عمران خان، اپر چترال محمد عرفان الدین، اے سی چترال عاطف جالب اور الیکشں کمشنر فلک ناز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ بالا افسران نے کاغذات نامزدگی سے لے کر 8 فروری کو الیکشن اور رزلٹ کے اعلاں تک میرٹ پر کام کیا کسی بھی پارٹی امیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا ہر امیدوار کے ساتھ بہتریں طریقے سے پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ مزکورہ بالا افسران کے اوپر رزلٹ کو تبدیل کرنے کے لیے کتنا دباو تھا۔لیکن مزکورہ بالا افسراں نے کسی بھی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر رزلٹ کا اعلان کیا۔جس پر جلسے میں شامل کارکناں نے تالیاں بجا کر ڈی سی اور دوسرے افسران کے حق میں نعرے لگائے۔

chitraltimes pti protest for election riging2 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85381