Chitral Times

Jun 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے شوکاز جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کر لی۔نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا، ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا، بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیئے جائیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ 3 روز میں جواب دیں، آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sher afzal marwat

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے رہا کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ایران نے مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر کے رہا کر دیا۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کے فیصلے پر ایران نے عملدرآمدر کرتے ہوئے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا تھا۔رہا ہونے والے قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کر کے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے انسانی بنیادوں پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی سمیت ان کی وطن واپسی پر اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی جبکہ پاکستان کی جیلوں میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔ ابتدائی طور پر 160 میں سے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88687