Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی،وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے،چیف جسٹس۔ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن رکوانے کی کوشش کی، عمران خان الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہوئے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہمارے پاس آتے ہیں، وہ وقت بھی یاد رکھیں جب الیکشن کے انتخابات کی تاریخ ہم نے دی تھی، الیکشن کس نے کروائے، الیکشن رکوانے کی کوشش پی ٹی آئی نے کی، صدر مملکت اس وقت عارف علوی تھے، کیا پی ٹی آئی کو ہم نے کہا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائیں؟ الیکشن کمیشن کی جانب سے منت سماجت کی گئی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے، عمران خان بطور وزیراعظم بھی الیکشن ۶کمیشن پر اثرانداز ہو رہے تھے، سال بھر کی تاریخ دی گئی الیکشن کروانے کیلئے، یا تو پھر قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں، جب ہم ووٹر کی بات کر رہے ہیں تو پی ٹی آئی کے ممبران کا حق کدھر گیا، آدھی بات نہ کریں۔

 

جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں انھیں اٹھا لیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جو 2018 میں ہوا وہی ابھی ہوا، جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں انھیں اٹھا لیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن پر سوالات اٹھائے گئے، جو کچھ 2018 میں ہوا وہی ابھی ہوا، جنھوں نے پریس کانفرنسز نہیں کیں، انھیں اٹھا لیا گیا، یہ باتیں سب کے علم میں ہیں، کیا سپریم کورٹ اس پر اپنی آنکھیں بند کر لے، لیول پلئینگ فلیڈ نہ ملنے کا کہا گیا۔وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میں آپکی باتوں سے مکمل متفق ہوں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جس کو لیول پلئینگ فیلڈ نہیں ملی وہ ہمارے سامنے آئے ہی نہیں۔

 

 

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، امید ہے 77 سیٹیں ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہے، امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ ہوگا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ سیٹیں اس جماعت کو ملنی ہیں جن کا ووٹ ہوگا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم سے نشان لے لیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو دی تھیں۔ امید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی۔خیبرپختونخوا میں آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اعلامیہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ اسمبلی کارروائی کے باعث کور کمیٹی میٹنگ مکمل نہ ہو سکی آپریشن سے متعلق پارٹی میں کسی کا مؤقف مختلف نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف صرف اتنا ہے کہ پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، ہمیں بتایا جائے سیکیورٹی صورتِ حال کیا ہے کیا تھریٹ ہے۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری علی امین گنڈاپور سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90267