Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین حکومت ہے..سینٹیرمشتاق احمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کاناکام تریں حکومت ہے جس میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے ہاتھوں غریبوں کی چیخیں نکل رہی ہیں اور اس کا بین ثبوت یہ ہے کہ اس وقت ڈاکٹر، تاجروں اور اساتذہ سے لے کر عام سیاسی کارکن تک ہڑتال پر اور پورا معاشرہ ایک اضطراب میں ہے۔ یو ٹرن لینے کو بڑے لیڈروں کی نشانی قراردینے والے عمران خان اپنے دور حکومت میں فراڈ اور دھوکہ دہی کا اعتراف کیا ہے اور گزشتہ چودہ مہینوں کے دوران اپنی غلط بیانی، نااہلی اور سیاسی ناسمجھی سے ملکی معیشت کا بیڑہ عرق کرکے رکھ دیا ہے اور اب ہر دن کے حساب سے ہزاروں مزید لوگ خط غربت سے نیچے چلے جار ہے ہیں اور پاکستان کی معیشت اتنی سست اور کمزور ہے کہ یہ خطے میں واقع انڈیا اور بنگلہ دیش سے کہیں نیچے چلا گیا ہے۔ اتوار کے روز چترال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی وکساد بازاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے دورمیں اسٹیٹ بنک آف پاکستان بھی خسارے میں چلا گیا اور روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی قیمتیں غریب کی پہنچ اور رسائی سے باہر نکل گئی ہیں جبکہ 50لاکھ گھر بنانے کے دعویداروں نے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے نام پر کئی لاکھ گھرانوں کو بے گھر کردیا اور اب خود وزراء کہہ رہے ہیں کہ حکومت عنقریب 400سرکاری اداروں کو ختم کررہی ہے جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے اور شرمناک بات یہ ہے کہ سرکاری ملازمتوں سے ریٹائرمنٹ کی عمر کو تین سال بڑہانے سے لاکھوں نوجوان ملازمت حاصل کرنے سے رہ جائیں گے اور یہ نوجوان طبقہ کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے ملکی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹیوں کے پاس ملازمین کو دینے کے لئے تنخواہ نہیں ہیں جس کاریڈ لائٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حال ہی میں حکومت کو دیکھادی ہے لیکن یہ حکومت بی آرٹی جیسی منصوبے پر تین سو ارب روپے لگاکر کرپشن کی انتہا کردی ہے۔ جماعت اسلامی کے لیڈر کے کہاکہ موجود ہ حکومت ضمیر فروش ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر فروش بھی ہے اور اس کے ایما پر ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا اور ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28401