Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

.پی ٹی آئی اپرچترال کا اجلاس،…اپرضلع کو عملی جامہ پہنانے پرپی ٹی آئی قیادت کاشکریہ اداکیاگیا

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف ضلع اپر چترال کی اہم اجلاس زیر قیادت آفتاب محمد طاہر (صدر) پاکستان تحریک انصاف ضلع اپر چترال منعقد ہوا.
اجلاس میں اپر چترال سے پارٹی آراکین، کابینہ کے ممبران شریک ہوئے، دیدار ولی میر تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا، اجلاس بلانے کا بنیادی مقصد پاکستان تحریک انصاف کی پلیٹ فام میں ضلع اپر چترال کی عوامی حلقے کی جانب سے قائد تحریک انصاف عمران خان اور کابینے کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنا تھا کہ بہت ہی قلیل عرصے میں اپر چترال کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرک کا قیام عمل میں لایا. اور یہ بھی خوش آئیند بات ہے کہ عنقریب ڈپٹی کمیشنر ضلع اپر چترال اپنی سرگرمیوں کی شروغات کریں گے۔

واضح رہے کہ چترال رقبے کے لحاظ سے چودہ ہزارآٹھ سو پچاس مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے اتنی وسیع و غریض علاقے میں عوام الناس کومعمولات زندگی کی سرگرمیوں کو انجام دینے میں بڑی مسافت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا .ضلع اپر چترال کی قیام کے حوالے سے گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام،سیاسی قائدین سرتوڑ کوشش کرتے آئے ہیں مگر یہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی ظرفی اور چترال کے ساتھ ولہانہ محبت کا ثبوت ہے کہ چترال سے صوبائی،قومی اسمبلی کی ایک سیٹ نہ ہونے کے باوجود عوام کی دیرینہ خواب کو پورا کیا،انشاء اللہ چترال دو اضلاع بنے پر ترقی کی راہ ہموار ہونگے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،سہولیات عوام کی دہلیز پر میسر ہونگے،صحت اور تعلیم کے حوالے سے خصوصی سہولیات عوام الناس کو مل جائیں گے۔

اجلاس میں منتخب ممبران ویلج کونسل کے علاوہ ج رحمت غازی،مغراج خان،سردار حاکم،بابر علی،احسان الحق،خالد اعظم،شرافت بیگ،محمد موسیٰ خان،معصوم خان، میر بہادر،صاحب نادر،اقبال ولی،محمد ولی شاہ وغیرہ شریک ہوئے۔

میٹنگ میں ممبران کی متفقہ رائے سے قائد تحریک انصاف عمران خان،پرویز خٹک،محمود خان،عاطف خان کا شکریہ ادا کیا گیا اور چترال کی تناظر میں ڈسٹرک کی قیام کیلئے سر توڑ کوشش کرنے پر سرتاج احمد خان، عبدالطیف،اسرار صبور اور بالخصوص ایم،پی اے وزیر ذادہ کی گران قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

آخر میں صدر آفتاب محمد طاہر میٹنگ میں شرکت کرنے پر شراکاء محفل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورکہا کہ تحریک انصاف کا پیغام امید،ترقی،اور خوشحالی کا پیغام ہے لہذا ہم سب کو مل کر قائد تحریک انصاف عمران خان کی Vision کو آگے لاکرملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چائیے۔
pti upper Chitral 1

pti upper Chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21623