Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی اے ایس اورڈی ایم ایس کے گریڈ 17کے افسران کیلئے محکمانہ امتحان 14ستمبر سے شروع ہوگا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) اورڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروس (ڈی ایم ایس) کیگریڈ 17کے افسران کیلئے محکمانہ امتحان (فرسٹ ٹرم2020) 14 ستمبر سے 23 ستمبر 2020 تک سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بینولنٹ فنڈ بلڈنگ صدر روڈ پشاور کینٹ میں منعقد کیا جائے گا. مذکورہ امتحان کے پرچے ریونیو لا (I)II،ریونیو لاء(II)III،خزانہ، سول لاء (I)II،جیل، کریمینل لاء(I)II،کریمینل لاء(II)IIIاور لوکل گورنمنٹ کے مضامین میں لئے جائینگے۔ تمام امیدواروں کو پیپرز کے جوابات دینے کے لیے اپنے ساتھ بیئر ایکٹس (بغیر کمنٹری کے)ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اگر امیدوار اپنے ساتھ بکس/ بیئر ایکٹس نہ لاسکے تو امتحانی سیکشن امیدوار کو سوالات کے جوابات دینے کے لیے بیئر ایکٹس فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ جبکہ کسی امیدوار کے ساتھ بیئر ایکٹس کے علاوہ اگر دوسری کتاب پائی گئی تو اس کو امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
39717