Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

Posted on
شیئر کریں:

پی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ )قومی ایئرلائن پر پی ایس او کے واجبات 26.5 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے۔پی ایس او کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے واجبات کی عدم ادائیگی پر چھوٹے روٹس کے لیے مقامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی مجبورا معطل کرنا پڑی۔ بھاری مالیت کی واجبات کی عدم ادائیگی سے پی ایس او کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔واجب لادا واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی بند کی ہے. پہلے مرحلے میں چھوٹے شہروں کے درمیان فلائٹ سروس کو ایندھن کی فراہمی بند کی گئی ہے. بڑے شہروں کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں کو ایندھن معمول کے مطابق فراہم کی جارہی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کریڈٹ لائنز کی حد پوری ہوچکی ہے 10 اکتوبر تک واجبات 26 ارب 50 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی۔ زرائع کی مطابق پی آئی اے کی انٹرنیشنل پروازوں کو ایندھن کی فراہمی بدستور جاری ہے۔اندرون ملک بڑے شہروں کے درمیاں آپریٹ ہونے والی پروازوں کو بھی ایندھن کی فراہمی جاری ہے۔

 

نواز شریف 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(سی ایم لنکس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 5 روزہ نجی دورے پرلندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی کے بعد اعلی سعودی حکام و سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں ان کی متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ نواز شریف قطر کا مختصر دورہ بھی کر سکتے ہیں۔نواز شریف قطر کے ممکنہ دورے کے بعد دوبارہ دبئی پہنچیں گے اور 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ نواز شریف 19نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

 

جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا: چیئرمین نادرا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کہا ہے کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا۔سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ 84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے۔لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کا کہنا ہے کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کے لیے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار سامان کی قلت کے سبب ہوا۔مصطفیٰ قاضی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے لازم ہے کہ پہلا پاسپورٹ آبائی ضلع سے حاصل کریں، پہلا پاسپورٹ کسی دوسرے ضلع سے جاری ہونے پر ریکارڈ شو نہیں ہوتا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80194