Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیپلز پارٹی کی طرف سے امیراللہ کو تحصیل چیئرمین شپ کیلئے نامزدگی خوش آئند ہے۔علی دوست خان اسلام آباد

شیئر کریں:

آنے والے بلدیاتی الیکشن میں تحصیل مستوج کی چیرمین شپ کے لیے جناب امیر اللہ کی نامزدگی کی خبر سن کر مجھے ذاتی طور پر خوشی ہوئی. قابل اور معقول افراد کے انتخاب کرنے پر مشاورتی کمیٹی کے فیصلے کو بہت سراہتا ہو. میری سیاسی تجربے کے مطابق وہ چیرمین شپ کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بہترین امیدوار ثابت ہو گے.


میری ذاتی خواہش ہے کہ جناب امیر اللہ اپنی مہم کا آغاز اپنے آبائی گاؤں ریشوں سے کریں اور باہمی اختلافات کو ختم کرکے مقامی لوگوں میں سیاسی اتحاد پیدا کرے. ریشوں کی سیاسی اہمیت کسی کے سے پوشیدہ نہیں اور اگر پیپلز پارٹی بالخصوص بالائی چترال میں سیاسی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی سیاسی مہم کا آغاز یہی سے کرنا چاہے. میں یہ بھی امید کر رہا ہوں کہ جناب امیر اللہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی میں ترمیم کر کے


کی سالوں سے چلے آرہی مقامی اختلافات کو ختم کرے گی.
مزید برآں، پی پی پی کی انتخابی کامیابی کا انحصار ان امیدواروں کی قابلیت اور ساکھ پر بھی ہے جسے وہ بقیہ نشستوں کے لیے نامزد کرے گی. میں مذکورہ بالا سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے فیصلے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں۔

آخر میں، نامزدگی پر جناب امیر اللہ کو بہت مبارکباد اور مجھے امید ہے کہ صوبائی نظر ثانی کمیٹی بھی مذکورہ فیصلے کی حمایت کرے گی۔


کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں اور دعائیں۔

اپکا خیراندیش
علی دوست خان جامی
اسلام آباد


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
57459